اردوئے معلیٰ

Search

در پہ عاصی کھڑا المدد مصطفیٰ

دردِ دل سن مرا المدد مصطفیٰ

 

حاضری کا شرف ہو مجھے بارہا

بس یہی ہے دعا المدد مصطفیٰ

 

کون غم خوار ہے اس جہاں میں مرا

تو ہی ہے آسرا المدد مصطفیٰ

 

مال و زر بھی نہیں کچھ ہنر بھی نہیں

میری بگڑی بنا المدد مصطفی

 

بوجھ عصیاں کا کیسے اٹھاؤں گا میں

چینِِ دل لُٹ گیا المدد مصطفیٰ

 

روح بے چین ہے حسرتِ دید ہے

حسرتِ دل مٹا المدد مصطفی

 

وارثیؔ کا نہیں کوئی تیرے سوا

ہو شفاعت عطا المدد مصطفیٰ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ