اردوئے معلیٰ

Search

رنج و آلام ٹالتا ہے خدا

بے سہاروں کو پالتا ہے خدا

 

جب بھی آ جاتی ہے بھنور میں ناؤ

آ کے اس کو سنبھالتا ہے خدا

 

بھر کے سورج میں نور کی کرنیں

خاکداں کو اجالتا ہے خدا

 

اپنے نورِ کرم سے انساں کو

تیرگی سے نکالتا ہے خدا

 

سب کو دیتا ہے آپ کا صدقہ

اور یوں سب کو پالتا ہے خدا

 

جب بھی بڑھ جائے جہل کی ظلمت

نور میں اس کو ڈھالتا ہے خدا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ