اردوئے معلیٰ

Search

زباں پر حمدِ باری ہے مرے آنسو نہیں تھمتے

خُدا کا خوف طاری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

خُدا کا ذِکر کرتی ہیں مسلسل اشکبار آنکھیں

عبادت میری جاری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

خُدا کی یاد میں گریاں جو میں نے دن گزارا ہے

تو شب رو رو گزاری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

سرایت کر گیا اسمِ خُدا ایسے رگ و پے میں

عجب سی بے قراری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

عطا کر کے خُدا نے عشقِ محبوبِ خُدا مُجھ کو

مری قسمت سنواری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

خُدا محبوب کا صدقہ کرم فرمائے اُمت پر

یہی گریہ و زاری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

 

خُدا کا ذِکر، یادِ مصطفی، باہم ظفرؔ میں نے

دِل و جاں میں اُتاری ہے، مرے آنسو نہیں تھمتے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ