اردوئے معلیٰ

Search

سارا جہان روشن ہے نورِ مصطفے سے

ہر سمت روشنی ہے سرکار کی عطا سے

 

اندھے یہاں پہ آکر بینائی پا رہے ہیں

ممکن ہوا ہے ایسا بس آپ کی دعا سے

 

سرکار کے وسیلے سے جو بھی مانگتے ہیں

ملتا ہے بے شمار و بے حد انہیں خدا سے

 

دیکھا ہے جھولیوں کو بھرتے اسے بھی ہم نے

مایوس لوٹ آیا جو شخص ہر جگہ سے

 

جس دن سے لو لگی ہے میری شہہِ امم سے

بے خوف ہوگیا ہوں ہر رنج ہر بلا سے

 

منزل کی راہ آخر تجھ کو دکھائی کس نے

پوچھے کبھی تو کوئی منزل کے رہنما ہے

 

روشن جو اِک دیا ہے یادِ نبی کا دل میں

تنوؔیر بجھ نہ پائے گا وہ کسی ہوا سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ