اردوئے معلیٰ

Search

سب سے اعلیٰ نسب حسین کا ہے

نانا محبوبِ رب حسین کا ہے

 

خلد میں بھی ہے ان کی سرداری

اس جہاں میں بھی سب حسین کا ہے

 

راکبِ دوشِ سرورِ عالم

کیسا پیارا لقب حسین کا ہے

 

نوکِ نیزہ پہ بھی تلاوت کی

یہ عمل بھی عجب حسین کا ہے

 

کلمۂ حق یزید کے آگے

یہ طریقِ ادب حسین کا ہے

 

زیرِ خنجر حسین سر بسجود

کیا ہی سجدہ عجب حسین کا ہے

 

یاد رکھنا کہ باغ جنت کا

پائے گا وہ جو اب حسین کا ہے

 

وہ ہیں یکتا جلیل عالم میں

مثل کوئی بھی کب حسین کا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ