اردوئے معلیٰ

Search

سر پہ رکھی ہوئی دستار کسی اور کی تھی

اصل میں ہار مری مری ہار کسی اور کی تھی

 

ہم تو بس اس میں سکونت کے گنہگار رہے

در کسی اور کا دیوار کسی اور کی تھی

 

ہم کو حاصل تھی تو بس پیڑ کی چھاؤں کچھ دیر

پیڑ پر شاخِ ثمر بار کسی اور کی تھی

 

میں نبرد آزما خود سے تھا بہت پہلے سے

رائے لیکن مجھے درکار کسی اور کی تھی

 

دستیابی کے سبھی مرحلے طے کرکے بھی

زندگی پھر بھی طلب گار کسی اور کی تھی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ