اردوئے معلیٰ

Search

شبنم کو وقتِ صبح کبھی دیکھ پھول پر

تجھ کو یقیں ہو وحئی خدا کے نُزول پر

 

گر میرے بس میں ہو تو فدا کر دوں کہکشاں

طائف کے رہ نورد کے قدموں کی دھول پر

 

کچھ ہچکیوں میں ڈھل گئے، کچھ اشک بن گئے

میری دعا کے حرف، مقامِ قبول پر

 

پرواز وہ، جو گنبد خضرا کے گرد ہو

ہیں طائرِ خیال کے ورنہ فضول، پر

 

لاَ یمکِنُ الثناء کَمَا کَاَنَ حَقَہ‘

پرکھا ہے آگہی نے تجھے ہر اصول پر

 

تُو دفترِ حیات کا عنوانِ لازوال

تیرے نقوش ثبت ہیں لَوحِ عقول پر

 

نام آوری کی جس کو تمنا ہو دہر میں

بھیجے درودِ پاک خدا کے رسول پر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ