اردوئے معلیٰ

Search

عرشِ عُلیٰ پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور

قربت رب کی پانے والے میرے آقا میرے حضور

 

گرتوں کو اٹھوانے والے میرے آقا میرے حضور

روتوں کو ہنسوانے والے میرے آقا میرے حضور

 

اللہ اللہ ان کی رفعت اللہ اللہ وہ سیرت

دشمن کو اپنانے والے میرے آقا میرے حضور

 

درسِ صداقت سب کو پڑھایا سیدھا رستہ دکھلایا

ہر الجھن سلجھانے والے میرے آقا میرے حضور

 

حکمِ خدا پر مکّہ چھوڑا تیز ہوا کا رخ موڑا

سوئے طیبہ جانے والے میرے آقا میرے حضور

 

دونوں جہاں کے وہ قاسم ہیں پھر بھی چٹائی کا بستر

فاقوں میں مسکانے والے میرے آقا میرے حضور

 

یاد سے ان کی دل شاداں ہیں ان پہ قرباں قلب و جاں

قرآں کو پھیلانے والے میرے آقا میرے حضور

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ