اردوئے معلیٰ

Search

عطا ہو مجھ کو خدایا مِرے حضور کی نعت

مدینے جا کے یہ خادم پڑھے حضور کی نعت

 

درود پڑھتا رہوں جا بہ جا مدینے میں

سناؤں گنبدِ خضرا تلے حضور کی نعت

 

دعائے شب میں کرم مانگ کر جو سویا میں

ندائے خواب سنی ، آ یہ لے حضور کی نعت

 

بروزِ حشر خدایا مری گزارش ہے

سبھی کو خلد ملے اور مجھے حضور کی نعت

 

سیاہ شب کی سی حالت میں قلب تھا میرا

جلا رہی ہے وہاں پر دیے ، حضور کی نعت

 

سخن تو اور بھی دنیا میں خوب ہیں لیکن

مگر سجے تو زباں پر سجے حضور کی نعت

 

ادب سے بعد میں منکر نکیر بیٹھ گئے

عطا سے لحن میں سننے لگے حضور کی نعت

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ