اردوئے معلیٰ

Search

لے کر کرم رسولوں کے سردار آ گئے

اس کارواں کے کارواں سالار آ گئے

 

اللہ کی عطا ہوئی سرکار آ گئے

حاصل کلام محرمِ اسرار آ گئے

 

ہر لمحے کی دعا ہے الٰہی کرم کرم

مسرور دل ہوا کہ مددگار آ گئے

 

دو عالموں کو آگہی سرکار سے ملی

ہادی ہمارے مالکِ کردار آ گئے

 

درد و الم سے ہم کو رہائی عطا ہوئی

درماں دکھوں کے اور کرم کار آ گئے

 

سارا کلام اللہ کا مدحِ رسول ہے

لاکھوں سلام اللہ کے دلدار آ گئے

 

محور سکوں کا اسمِ محمد ہے لا کلام

اسلام کے وہ واہ علمدار آ گئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ