اردوئے معلیٰ

Search

محمد کے در کی گدائی ملی ہے

اسی در سے ہم کو رہائی ملی ہے

 

ہوا دور دردوں کا ہر سلسلہ ہی

مداوا ہُوا ہے دوائی ملی ہے

 

معطر معطر مہک ہی مہک ہے

ہوا کوئے احمد سے آئی ، ملی ہے

 

ہوئے طے مرے دل کے ارماں مکمل

کلی آس کی لہلائی ملی ہے

 

اسی اسم سے سارا عالم ہوا ہے

اسی اسم کی ہی کمائی ملی ہے

 

ہوا ہر کڑا مرحلہ آساں آساں

ہر اک مسئلے سے رہائی ملی ہے

 

رسولِ مکرم کے ہی واسطے سے

دعاوئں کو سائلؔ رسائی ملی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ