اردوئے معلیٰ

Search

مری آنکھوں پہ حلقے پڑ گئے ہیں

یہ سائے اور گہرے پڑ گئے ہیں

 

کسی کے ہاتھ پیلے کرتے کرتے

سنا ہے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں

 

دکھوں کا اور کوئی بھی نہیں ہے ؟

مرے پیچھے کمینے پڑ گئے ہیں

 

دلِ ویران اک کمرہ ہے جس میں

بڑی مدت سے تالے پڑ گئے ہیں

 

میں ان ہاتھوں کے صدقے جاؤں جن پہ

مشقت کر کے چھالے پڑ گئے ہیں

 

بچھڑ جانے کے دکھ پہ مر ہی جاتی

مگر پاؤں دلاسے پڑ گئے ہیں

 

وہ مجھ سے اور نالاں ہوگیا ہے

مرے تعویذ الٹے پڑ گئے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ