اردوئے معلیٰ

Search

مظہرِ شانِ حق ہے جمالِ نبی

سیرتِ مصطفیٰ ہے کمالِ نبی

 

آسماں پر چمکتا ہوا یہ قمر

پر توِ آئینہ ہے جمالِ نبی

 

ان کے سارے صحابہؓ نجومِ فلک

ہے فقط کشتیٔ نوح آلِ نبی

 

ہیں وہ رحمت سراپا مگر جان لو

ہے جلالِ خدا ہی جلالِ نبی

 

کثرتِ سجدہ، قربِ خدا، مصطفٰی

ہے وصالِ الٰہی وصالِ نبی

 

اپنی مرضی سے کوئی تکلّم نہیں

ہیں وحیٔ الٰہی مقالِ نبی

 

اک عجب کیف پایا ہے دل نے مرِے

جب بھی آیا ہے دل میں خیالِ نبی

 

ہے جلیل اپنے دامن میں کچھ بھی نہیں

جو بھی ہے یہ فقط ہے نوالِ نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ