اردوئے معلیٰ

Search

مقامِ مصطفیٰ، اللہ ہی اللہ

حبیبِ کبریا، اللہ ہی اللہ

 

خدائی کے بھی محبوبِ خدا بھی

بڑا ہے مرتبہ، اللہ ہی اللہ

 

وہی تو رحمۃ اللعالمیں ہیں

وہ سب سے ماورا، اللہ ہی اللہ

 

وہی خیر البشر، خیرِ مجسّم

وہی خیر الوریٰ، اللہ ہی اللہ

 

اندھیروں میں وہ اک شمعِ فروزاں

وہ ظلمت میں ضیا، اللہ ہی اللہ

 

خدا کے آخری پیغامبر ہیں

خدا کے ہمنوا، اللہ ہی اللہ

 

ظفرؔ مسکیں پہ یوں بارش کرم کی

ہے یہ اُن کی عطا، اللہ ہی اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ