اردوئے معلیٰ

Search

ملتا ہے سبھی کو یہاں سرکار کے در سے

پائیں گے سبھی کچھ وہاں سرکار کے در سے

 

سرکار کے در پر کوئی تخصیص نہیں ہے

ہے مانگتا سارا جہاں سرکار کے در سے

 

محشر میں شفاعت بھی کریں گے مِرے سرکار

رحمت بھی ملی ہے یہاں سرکار کے در سے

 

ہر جنّ و بشر جھکتا ہے سرکار کے در پر

اور پاتے ہیں پیر و جواں سرکار کے در سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ