اردوئے معلیٰ

Search

مِری نظر تھا اندھیروں میں ڈھل گیا مجھ سے

وہ میرا آپ تھا اِک دن بدل گیا مجھ سے

 

وہ میرے جسم میں تھا موجزن لہو کی طرح

اب ایسا لگتا ہے جیسے نکل گیا مجھ سے

 

میں جانتا تھا ترا پیار مار ڈالے گا

سو اپنے آپ پہ اِک تیر چل گیا مجھ سے

 

وہ ایک خواب تھا رنگین مچھلیوں جیسا

نگاہ برف ہوئی تو پھسل گیا مجھ سے

 

مرا جنون تھا یا تیرے پیار کی شدت

ترا کلف لگا کُرتا مسل گیا مجھ سے

 

نجانے کیسے اُتر آیا ہاتھ میں سورج

وہ تتلیوں کا بدن تھا پگھل گیا مجھ سے

 

مِرے شعور کی پرواز دیکھ کر اشعرؔ

تمہارے شہر کا ہر فرد جل گیا مجھ سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ