اردوئے معلیٰ

Search

 

میرے آقا کے جو غلام بنے

اُن کے بگڑے ہوئے بھی کام بنے

 

کام مشکل ترین و پیچیدہ

روضے کی جالیوں کو تھام، بنے

 

ایک دِن بن گئے سخی وہ جو

اُن کے در کے گدائے عام بنے

 

آپ کے در پہ بیٹھنے والے

سب کے سب اولیا کرام بنے

 

جان واروں شمعِ رسالت پر

اُن کا پروانہ میرا نام بنے

 

آبِ کوثر کا ساقیِ کوثر

مرا مقدور ایک جام بنے

 

بن گئے جو ظفرؔ فقیر اُن کے

ٹوٹے تارے، مہِ تمام بنے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ