اردوئے معلیٰ

Search

میں فقیر ان کے در کا جو حبیبِ کبریا ہیں

وہ بسے ہیں تجھ میں آ کر ہے ترا شرف مدینہ

 

ملا اذن حاضری کا شہِ دوسریٰ سے جن کو

وہ طواف کعبہ کر کے چلے صف بہ صف مدینہ

 

تو شفیعِ مذنباں کا بنا ہے زمیں پہ مسکن

ہیں ترے نصیب کے تو سبھی معترف مدینہ

 

نہ بھلا سکا زمانہ کبھی آج تک وہ منظر

کہ جب آمدِ نبی پر بجے خوب دف مدینہ

 

ہو کرم یہ وارثیؔ پر دم آخریں یہ مالک

کہ ہوں بند جب یہ آنکھیں دکھے ہر طرف مدینہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ