اردوئے معلیٰ

Search

نعت کہتا ہوں تو دیدار بلاتے ہیں مجھے

ایسا لگتا ہے کہ سرکار بلاتے ہیں مجھے

 

روشنی دینے تجھے اے دلِ تاریک مرے

گنبدِ خضرٰی کے انوار بلاتے ہیں مجھے

 

وہ درودوں کی لہک اور وہ لبیک صدا

رحمتوں سے بھرے سنسار بلاتے ہیں مجھے

 

خوشبووں سے وہ مہکتی ہوئی پر کیف فضا

دشت و صحرا سبھی گلزار بلاتے ہیں مجھے

 

لفظ تکتے ہیں قلم کو مرے ہو کر بے تاب

اور پھر نعت کے اشعار بلاتے ہیں مجھے

 

نعت کہتا بھی ہوں پڑھتا بھی ہوں ان کی ہے عطا

عشقِ سرکار کے اظہار بلاتے ہیں مجھے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ