اردوئے معلیٰ

Search

نور ہی نور ہے نور ہی نور ہے

زندگی آپ کی نور ہی نور ہے

 

اک بشر کے لبادے میں آئے یہاں

سچ کہوں آپ کی آگہی نور ہے

 

ہر ادا پر محمد کی قربان میں

آپ نے بات جو بھی کہی نور ہے

 

میں فضائے مدینہ کروں کیا بیاں

چار جانب وہاں نور ہی نور ہے

 

دیکھئے خود خدا نے بلایا انہیں

نور کی دوستو دوستی نور ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ