اردوئے معلیٰ

Search

وہ اللہ کے علم کا حامل

اُمّی ہو کر ہادیء کامل

 

ہر دم اس کو صدا دو سائل

وہ اللہ سے ہر دم واصل

 

اطہر اکرم اکمل کامل

راحم ارحم اعدل عادل

 

وہ مالک دلدارِ الہٰ ہے

اس لئے اس کے سارے سائل

 

موسمِ گل ہو کالی گھٹا ہو

اس کا کرم ہے ہم کو حاصل

 

ہر گھاؤ کا مرہم وہ ہے

گو ہے ہر دل گھائل گھائل

 

اس کا اسم ہی وردِ لساں ہے

اس کا اسم ہی گائے ہر دل

 

سائل کا ہر دور ہوا دکھ

سائل کی ہر آس کا ساحل

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ