اردوئے معلیٰ

Search

وہ ہے ہادیء کامل

سارے اس کے سائل

 

مالک و مولا وہ ہے

ہر سے اعلیٰ وہ ہے

 

دکھ کا مداوا وہ ہے

وہ ارحم وہ عادِل

 

سارے اس کے سائل

ساری اس کی عطا ہے

 

ہر ہر اس کا گدا ہے

ہر سو اک ہی صدا ہے

 

وہ اللہ سے واصل

سارے اس کے سائل

 

وہ ہے ارحمِ عالم

وہ سردارِ آدم

 

وہ سرور وہ اکرم

ہر کی آس کا ساحل

 

سارے اس کے سائل

اس کا اسم رہائی

 

اس کا اسم دوائی

اس کا اسم رسائی

 

ہر دم رحم کو مائل

سارے اس کے سائل

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ