اردوئے معلیٰ

Search

چاند کی اُلفت میں پاگل ہو گئی

رات کی جاگی ہوئی تھی سو گئی

 

اسقدر پھیلے جھمیلے آس پاس

ذہن میں اِک یاد تھی سو کھو گئی

 

اُٹھ گئے سوچوں سے یادوں کے قدم

دھوپ سایوں کے تعاقب کو گئی

 

رات آنکھوں‘‘ میں اُداسی کی لکیر’’

شام گہری ، کتنی گہری ہو گئی

 

خودنمائی دو (۲) دلوں کے درمیاں

بیج اشعرؔ نفرتوں کے بو گئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ