اردوئے معلیٰ

Search

چل پڑوں گا مجھ کو جیسے ہی بلاوا آ گیا

اور رک جاؤں گا جیسے ہی مدینہ آ گیا

 

دیکھ کر خوش ہوں بہت طیبہ کو اپنے خواب میں

لگ رہا ہے سامنے جنت کا نقشہ آ گیا

 

نامِ احمد سے سفر کی ابتدا میں نے جو کی

سامنے پھر گم شدہ منزل کا رستہ آ گیا

 

ہے طفیلِ احمدِ مرسل مجھے بخشا گیا

کام محشر میں نبی جی کا حوالہ آ گیا

 

غرق تھا انساں گناہوں کے سمندر میں مگر

یوں ہوا پھر آپ کی صورت مسیحا آ گیا

 

مل گئی مجھ کو غلامی آپ کی چوکھٹ کی اور

اس طرح میرا بلندی پر نصیبا آ گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ