اردوئے معلیٰ

Search

کاش ہم اس دور میں ہوتے تو ہم بھی دیکھتے

سرور عالم کو چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے

 

ہم بھی ہجرت کے سفر میں بن کے گرد کا رواں

والہانہ آپ کے نقش کف پا چومتے

 

بول کر جن کنکروں نے دی گواہی آپ کی

ان کی قسمت دیکھتے اور اپنے بارے سوچتے

 

با ادب چاہت سے سنتے آپ کی ہر بات کو

ہاتھ پتھر مارنے والوں کے بڑھ کے روکتے

 

رات دن پڑھتے نمازیں اقتدا میں آپ کی

ہم بھی سنتے دیکھتے نور ازل کو بولتے

 

آپ سے ہوتا عطا ذوق قدم بوسی جنہیں

چومتے پلکوں سے خاور وہ مبارک راستے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ