اردوئے معلیٰ

Search

ہر دل میں تیری آرزو

تو مقتدر ہے سو بہ سو

 

تیرا خیال دل بہ دل

تیرا کرم ہے جو بہ جو

 

آقا تمہارے فیض کے

چرچے بڑے ہیں کو بہ کو

 

تیری جبیں ہے ضوفشاں

ماہِ تمام ہو بہ ہو

 

دیدارِ بے مثال کی

کس کو نہیں ہے جستجو

 

بارِ دگر بھی کاش ہوں

ہم جالیوں کے رُوبرو

 

دیکھیں گے ہم بھی سنگِ در

اشکوں سے ہو کے با وضو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ