اردوئے معلیٰ

Search

 

ہوئی خود حقیقت مخفی تھی جلی لباس مجاز میں

نظر آئی جس کو ضیائے ضو جسد قریش حجاز میں

 

ہوا رونما جلوہ ترا جو احد سرائے طراز میں

تو چھپائے احمد پاک کے نہ چھپا ہے وہ میم و راز میں

 

وہی ذات بابرکت تھی بخدا سکون حیات تھی

وہ ربوبیت کی شمولیت تھی ادائے حلم طراز میں

 

وہی مصطفیٰ وہی مجتبی وہی مبتدا وہی منتہا

وہی سوز میں وہی ساز میں وہی ترک میں وہی تاز میں

 

وہی آن حق وہی شان حق وہی کان حق وہی جان حق

ہوئے مومن اس کے ہی کلمہ گو گئی سجدے اس کو نماز میں

 

وہی چشم نور دراصل تھی کہ بصیرتی شب وصل تھی

نہ ہوئے جو آئینہ حیرتی یہ محاذ آئینہ ناز میں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ