اردوئے معلیٰ

Search

سوانحی خاکہ: احمد ندیم قاسمی (ماہ و سال کے آئینے میں)

 احمد ندیم قاسمی
——
(پیدائش: 20 نومبر، 1916ء- وفات: 10 جولائی، 2006ء)
——
حیات و معاملات
——
خاندانی نام : احمد شاہ
ادبی نام : احمد ندیم قاسمی
تخلص: ندیم
والد کا نام : پیر غلام نبی عرف نبی چن (وفا ت1924ء)
ولادت :20/نو مبر1916ء
مقام :انگہ ،تحصیل خوشاب ، ضلع سرگودھا ، پنجاب
سن۔1921-20ء : انگہ کی مسجد میں درس قرآن مجید
سن۔1925-21ء: انگہ پرائمری سکول سے پرائمری پاس کی ۔
سن۔1929-25ء: گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل سکول ، کیمبل پور
سن۔1931-30ء: میٹرک ، گورنمنٹ ہائی سکول ، شیخوپورہ
سن۔1935ء: بی۔اے ، صادق ایجرٹن کالج، بہاول پور
سن۔1927-26ء: پہلا شعر کہا ۔
——
یہ بھی پڑھیں : آنس معین ، آنے والی صد ی کا توانا شاعر
——
سن۔1931ء: پہلی مطبوعہ نظم، عنوان “مولانا محمد علی جوہر”،روزنامہ سیاست ، لاہور ( سرورق پر شائع ہوئی )
سن۔1936ء: پہلا افسانہ “بد نصیب بت تراش “،رسالہ رومان ، لاہور
سن۔1937-36ء: کمشنر لاہور کے دفر میں بحیثیت ریفارمر ، تنخواہ۲۰روپے ماہانہ ،ہفتہ وار”تہذیب نسواں”
کے لیے غیر ملکی افسانوں کے تراجم ، ٹیلی فون آپریٹر، اوکاڑہ (صرف نو دن کام کیا )۔
سن۔1940ء: پہلا افسانوی مجموعہ “چوپال “
سن۔1941ء: پہلا شعری مجمو عہ “دھٹرکنیں”
سن۔1941-39ء: سب انسپکٹر ایکسائز
سن۔1947ء(14اگست):قیام پاکستان کے بعد پہلا قومی نغمہ “پاکستان بنانے والے پاکستان مبارک ہو “ریڈیو
پاکستان پشاور سے نشر ہوا اور بے حد مقبول ہوا ۔
سن۔1946-48ء: اسکرپٹ رائٹر، ریڈیو پشاور
سن۔1948ء: شادی قریبی عزیزوں میں وادی سون کے ایک گاؤں “سوزگی “میں
(دو بیٹیاں ناہید اور نشاط . ایک بیٹا نعمان )
سن۔1954-48ء: سیکرٹری جنرل “انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان”
سن۔1956ء: پاکستا نی اخبارات کے مدیران کے وفد کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا۔
سن۔1964ء: روزنا مہ “جنگ “میں کالم نگاری کا آغاز
سن۔1970ء: روزنا مہ “جنگ “سے علیحدگی ،روزنامہ “حریت “سے وابستگی ۔
سن۔1972ء: دوبارہ روزنامہ “جنگ”سے وابستگی
سن۔2006-1974ء: ناظم مجلس ترقی ادب ، لاہور
——
خدمات بحیثیت مدیر
——
سن۔1945-41ء: ہفت روزہ “پھول “لاہور
سن۔1945-41ء: ہفت روزہ “تہذیب نسواں “لاہور
سن۔1946-42ء: ماہنامہ ادب لطیف”لاہور
سن۔1948-47ء: ماہنامہ “سویرا “لاہور
سن۔1949-48ء: ماہنامہ “نقوش “لاہور
سن۔1959-50ء: روزنامہ “امروز”لاہور
سن۔2006-63ء: سہ ماہی “فنون “لاہور
——
یہ بھی پڑھیں : معروف شاعر ن م راشد کا یوم وفات
——
افسانوی مجموعے
——
سن۔1940ء: چوپال
سن۔1941ء: بگولے
سن۔1942ء: طلوع و غروب
سن۔1943ء: گرداب
سن۔1943ء: سیلاب
سن۔1944ء: آنچل
سن۔1946ء: آبلے
سن۔1948ء: آس پاس
سن۔1949ء: در و دیوار
سن۔1952ء: سناٹا
سن۔1955ء: بازار حیات
سن۔1959ء: برگ حنا
سن۔1963ء: گھر سے گھر تک
سن۔1973ء: کپاس کا پھول
سن۔1980ء: نیلا پتھر
سن۔1995ء: کوہ پیما
——
شعری مجموعے
——
سن۔1941ء: دھٹرکنیں (مجموعہ قطعات )
سن۔1944ء: رم جھم
سن۔1947ء: جلال و جمال (نظمیں، غزلیں)
سن۔1953ء: شعلہ گل (نظمیں ، غزلیں)
سن۔1964ء: دشت وفا (نظمیں ،غزلیں، قطعا ت )
سن۔1976ء: محیط (غزلیں اور قطعا ت
سن۔1980ء: دوام
سن۔1989ء: لوح خاک
سن۔1995ء: بسیط
سن۔2006ء: ارض وسما
——
تنقید
——
سن۔1974ء: تعلیم اور ادب وفن کے رشتے
سن۔1975ء: تہذیب وفن
سن۔1977ء: اقبال ، سوانحی کتا بچہ
سن۔2003ء: پس الفاظ
سن۔2003ء: معنی کی تلاش
——
یہ بھی پڑھیں : ممتاز شاعر، کالم نگار احمد ندیم قاسمی کا یوم وفات
——
خاکے
——
سن۔2002ء: میرے ہم سفر
سن۔.2006ء: میرے ہم قدم ۔
——
صدمات
——
سن.1992.۔ 6 اپریل 1992 شر یک حیات داغ مفارقت دے گئیں
سن۔1995..4جون 1995نشاط قاسمی ( بیٹی ) ڈاکٹر کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئیں
——
فلمیں
——
سن۔1940ء: منٹو کی دعوت پر فلم “دھرم پتنی “کے مکالمے اور گیت ، فلم ریلیز نہ ہو سکی۔
سن۔1941ء: فلم “بنجارہ”کے گیت ، یہ فلم بھی ریلیز نہ ہو سکی ۔
سن۔1948ء: منٹو کی کہانی :آغوش”کے مکالمے
سن۔1960ء: فلم “دو راستے “کے مکالمے
سن۔1964ء: حمایت علی شاعر کی فلم “لوری”کے مکالمے
سن۔1995-64ء: متعدد فلموں کے مکالمے
——
بچوں کی کتابیں
——
سن۔1943ء: تین ناٹک، دوستوں کی کہانیاں
سن۔1944ء: نئی نویلی کہانیاں
——
متفرقات
——
سن۔1943ء: کیسر کیاری ، طبع زاد اور ماخوذ مزاحیہ تحریروں کا مجموعہ
سن۔1944ء: انگڑائیاں ، نامور افسانہ نگاروں کے منتخب افسانے
سن۔1947ء: نقوش لطیف، نامور خواتین افسانہ نگاروں کے منتخب افسانے
سن۔1962ء: منٹو کے خطوط ، ندیم کے نام سعادت حسن منٹو کے خطوط
سن۔1980ء: نذز حمید احمد خان ، حمید احمد خان کے پسندیدہ موضوعات پر اہل فکر کے مقالات کا مجموعہ
——
قید و بند
——
سن۔.1951..مئی 1951سے نومبر 1951 سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی
سن۔.1958..اکتو بر 1958ء فروری 1959ء: سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی
سن۔1969…نو مبر 1969ء: مقا ما ت قید :لاہور ، راولپنڈی، کیمبل پور جیل ، شاہی قلعہ لاہور
——
مطالعہ
——
٭ غالب ، اقبال ،عرفی ، ہومر ، افلاطون، ایلیٹ ، پاؤنڈ
٭ روس ، جرمنی ، فرانس ، انگلستان کا فکشن
٭ انگریزی شاعری:۔ گوٹئے اور شیکسپیئر ، بحیثیت پسندیدہ شاعر
٭ مطالعہ:۔شیلے ، کیٹس، ورڈ زورتھ
٭ فکشن:ٹالسٹائی اور فلابیر بحیثیت پسندیدہ مصنف
٭ فلسفہ :بر ٹینڈرسل ، ابن خلدون، ٹوائن بی
٭ نفسیا ت: فرائیڈ اورژنگ
——
یہ بھی پڑھیں : ممتاز شاعر، کالم نگار احمد ندیم قاسمی کا یوم پیدائش
——
٭ قرآن پاک ، حضرت مجدد الف ثانی ؒ ، مولانا ابوالکلام آزاد ، سرسید احمد خان ، مولانا شبلی نعمانی اور علامہ اقبال کی تحریریں
——
اعزازات
——
سن۔.1968ء: تمغہ حسن کارکردگی
سن۔…1980ء: ستارۂ امتیاز
سن۔..1997ء: کمال فن ایوارڈ
سن۔..1999ء: نشان امتیاز
——
ادبی تنظیم قافلہ اور احمد ندیم قاسمی
——
1
بین الاقوامی شہرت یافتہ ادبی تنظیم “قافلہ ” کے بانی سید فخرالدین بلے ممتاز دانشور، محقق شاعر ، صحافی ، ادیب ، نقاد اور ڈیڑھ سو سے زائد مطبوعات و تالیفات کے مولف تھے۔ انہوں نے ادبی تنظیم ” قافلہ ” کے زیر اہتمام دنیائے ادب و صحافت کی کثیرالجہت شخصیت احمد ندیم قاسمی کی سالگرہ کے جشن سب سے زیادہ تعداد میں سجائے۔ ان تقاریب میں جناب اشفاق احمد ۔ ڈاکٹر برہان الدین فاروقی علیگ۔ ڈاٹر آغا سہیل ۔ کلیم عثمانی۔ محمد علی (اداکار) ڈاکٹر سلیم اختر ۔ منیر نیازی۔ طارق عزیز ۔ طفیل ہوشیارپوری۔ انتظار حسین۔ شبنم رومانی۔ احمد فراز۔ محسن بھوپالی۔ علامہ غلام شبیر بخاری ۔ اختر حسین جعفری۔ خالد احمد ۔ نجیب احمد ۔ شہزاد احمد۔ حفیظ تائب۔ سراج منیر ۔ اسرار زیدی۔ بانو قدسیہ ۔صدیقہ بیگم ۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا۔ مرتضیٰ برلاس ۔ ڈاکٹر خورشید رضوی۔ ناہید قاسمی۔ عطاءالحق قاسمی، امجد اسلام امجد ۔سینئر اداکارمنور سعید۔منصورہ احمد۔بیدارسرمدی۔محسن نقوی۔سلطان ارشدالقادری۔سرفرازسید۔شاہدواسطی۔حسن رضوی۔ ظفرعلی راجا۔ اشفاق نقوی۔ سائرہ ہاشمی،سیما پیروز، ڈاکٹر اجمل نیازی سمیت دیگر ممتاز ملکی اور غیر ملکی ادبی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
2
ادبی تنظیم قافلہ کے زیر اہتمام
احمد ندیم قاسمی سے مکالمہ
3
سید فخرالدین بلے کی زیر ادارت ہفت روزہ”آوازِجرس“لاہور نے دو مرتبہ احمد ندیم قاسمی کی کثیرالجہت شخصیت کے حوالے سے اشاعت خاص اور قافلے کا خصوصی پڑاؤ ڈال کر ان کےساتھ یادگار مکالمےکا اہتمام کیا۔
4
ادبی تنظیم قافلہ کے بانی سید فخرالدین بلے کے فرزند ظفر معین بلے نے احمد ندیم قاسمی کے یوم ولادت پر خوبصورت اور دیدہ زیب تہنیتی کارڈز چھپوانے کے سلسلے کا آغاز کیا تھا جو احمد ندیم قاسمی صاحب کی زندگی میں ان کی آخری سالگرہ تک جاری رہا اور بھارت کی ادب نواز شخصیت اور نامور شاعر گلزار صاحب نے بھی اس سلسلے کا خیر مقدم کیا۔ اور علمی ادبی حلقوں کی طرف سے بھی اس کی بھرپور انداز میں پذیرائی کی گئی
——
یہ بھی پڑھیں : معروف شاعر ن م راشد کا یوم پیدائش
——
بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور شہرت
——
٭ افسانوں کے دو اور نظموں کے ایک مجموعے کا روسی زبان میں ترجمہ
٭ افسانوں کے مجموعے کا جاپانی زبان میں ترجمہ
٭ چینی کے علا وہ انگریزی اور دوسری یورپی زبانوں میں افسانوں کے ایک مجموعے کا ترجمہ
٭ پشتو ، پنچابی ، سندھی، بنگلہ، مراٹھی ، گجراتی اور فارسی زبانوں میں کہانیاں اور نظموں کا ترجمہ
——
رحلت
——
بروز پیر 10جولائی 2006ء (لا ہور)
——
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ