کریم ! تیرے کرم کا چرچا نگر نگر ہے گلی گلی ہے

ہے اپنا دامن عمل سے خالی ‘ تِرے کرم پر نظر لگی ہے جو تیرے در کی ملے غلامی ‘ زمانے بھر کی ہے نیک نامی یہی عبادت ہے در حقیقت ‘ یہی حقیقت میں بندگی ہے نہ ملتا مجھ کو ترا گھرانا تو کون سنتا مِرا فسانہ ’’رہے سلامت تمہاری نسبت ‘ مِرا تو […]

چرخِ ظالم دوست چوں عاجز کُشی را سر کند

تیر را پرواز بخشد، مُرغ را بے پر کند ظالموں کا دوست آسمان جب عاجزوں کو مارنے پر آتا ہے تو (ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ظالم کے) تیر کو (شکار کے لیے پرواز بخش دیتا ہے اور پرندے بیچارے کو آسانی سے شکار ہو جانے کے لیے)بے پر کر دیتا ہے

نہ اینجا دست بر سر بلکہ سر بر دست می باشد

بہ بزمت عاشقِ دیوانہ آدابے دگر دارد یہاں (محبوب کی بزم میں) ہاتھ سر پر (رکھ کر واویلا) نہیں ہوتا، بلکہ ہاتھ میں سر (رکھ کر ہیش) ہوتا ہے، تیری بزم میں عاشق دیوانوں کے کچھ اور ہی آداب ہوتے ہیں

مہر در عہدَت چناں کم شد کہ باو می کنم

گر کسی گوید کہ با یوسف زلیخا دشمن است (اے محبوب) تیرے عہد میں مہر و وفا و عشق و محبت کا ایسا کال پڑا ہے کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ زلیخا یوسف کی دشمن ہے تو میں (ایسی محال بات کا بھی) یقین کر لیتا ہوں

مَیں مدینے جو پہنچی تو دل میں مرے روشنی ہو گئی

روح مردہ تھی لیکن مجھے یوں لگا زندگی ہو گئی پھر سحابِ کرم سے خزاؤں میں بھی پھول کھلنے لگے دیکھ کر سبز گنبد بہاروں سے بس دوستی ہو گئی ہے مرے واسطے تو یہ روشن مدینہ ہی روشن جہاں چاند یثرب سے اُبھرا تو چاروں طرف چاندنی ہو گئی آپ علم و محبت کا […]

منتظر تیرے سدا عقدہ کُشا رکھتے ہیں

دلِ زندہ کے لئے حق سے وِلا رکھتے ہیں گُھٹ کے مر جاتے ترا غم جو نہیں ہوتا نصیب سانس لینے کے لئے تازہ ہوا رکھتے ہیں لاشِ قاسم پہ یہ شبیر کی حالت دیکھی جسم کے ٹکڑوں کو گٹھری میں اٹھا رکھتے ہیں درِ خیمہ پہ کھڑے سوچ رہے ہیں سرور ماں نے گر […]

مرا ز عشقِ تو بر دل ہزار کوہِ غم است

عجب نباشد اگر بر دِلت گراں شدہ ام تیرے عشق کی وجہ سے میرے دل پر غموں کے ہزاروں پہاڑ ٹُوٹے ہوئے ہیں لہذا اگر میں تیرے دل پر ایک بھاری بوجھ بنا ہوں تو اس میں کوئی عجیب بات نہیں

قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا

خوشی سے بڑھ کے فورا شاخِ طوبی بن گیا ہوگا زمیں پر جب محمد مصطفیٰ پیدا ہوا ہوگا سرِ چرخِ بریں، سوئے زمیں اس دن جھکا ہوگا جو مقبول محمد ہے وہ مقبول خدا ہوگا ملا ہوگا محمد سے احد سے کب جدا ہو گا نبی کا تذکرہ جب اپنی محفل میں ہوا ہوگا زبان […]