حق نے تجھ کو بادشاہ ِ انس و جاں پیدا کیا

حق نے تجھ کو بادشاہِ انس و جاں پیدا کیا جسم و جاں کی واسطے آرامِ جاں پیدا کیا نام سب ظاہر کیے دنیا میں تیرے نام سے اور فقظ تیرے نشاں سب جہاں پیدا کیا عرصہ ءِ گاہِ دین و دنیا میں خدا نے آپ کو پہلواں پیدا کیا اور مرد جواں پیدا کیا […]

حالِ دل کس کو سناوں آپ کے ہوتے ہوئے

حالِ دل کس کو سناؤں آپ کے ہوتے ہوئے اور دَر پہ کس کے جاؤں آپ کے ہوتے ہوئے میرے تو سب کچھ ہی آقا آپ ہیں صرف آپ ہیں اور لو کس سے لگاؤں آپ کے ہوتے ہوئے میرے دکھ کو اور کوئی چارہ گر سمجھے گا کیا زخمِ دل کس کو دکھاؤں آپ […]

جو مقدس ہے زمانے میں مگر دیکھا ہے

ہم نے اللہ کے محبوب کا گھر دیکھا ہے جس سے لوٹا ہی نہیں کوئی بھی مایوس کبھی جو ہے بے مثل زمانے میں وہ در دیکھا ہے ظلمت جاں کو کیا جس کی کرن نے روشن شہر رحمت میں عجب نور سحر دیکھا ہے میری جھولی میں گرے اشک گہر بن بن کر میں […]

تمنا ، آرزو حسرت مرے سینے میں رہتی ہے

کروں جب آپ کی باتیں نمی آنکھوں میں رہتی ہے مواجہ کی حدوں میں ہوں کہ ہوں طیبہ کی گلیوں میں سلام اپنے لبوں پر بندگی آنکھوں میں رہتی ہے نبی کے در سے واپس آ کے ایسا حال ہے اپنا کوئی بستی ہو طیبہ کی گلی آنکھوں میں رہتی ہے کسی کے کام آؤں […]

بے قراری بھی ہے مرے مولا

سوگواری بھی ہے مرے مولا راستے میں رکاوٹیں بھی ہیں قلب جاری بھی ہے مرے مولا آپ سے عشق پر غرور بھی ہے خاکساری بھی ہے مرے مولا پیار میں ہے دوانہ پن بھی مگر برد باری بھی ہے مرے مولا ہے مری ذات خاکِ پا تیری غم کی ماری بھی ہے مرے مولا خوف […]

اے میرے مولا، اے میرے آقا، بس اپنے رستے پہ ڈا ل دے توُ

اے میرے مولا، اے میرے آقا، بس اپنے رستے پہ ڈال دے توُ یہ فانی دنیا کے غم ہیں جتنے ، یہ میرے دل سے نکال دے توُ ہو نام تیرا ہی دل کے اندر، ہو ذکر تیرا مرے لبوں پر ہو اتنی سچی یہ میری چاہت، کہ عشق بھی بے مثال دے توُ کسی […]

اے شہِ کون و مکاں، ذات تری صلِّ علٰی

کوئی گل گلشنِ ایجاد میں ایسا نہ کھلا حسن و خوبی، شرف و فضل و کرم میں اصلا نسبتے نیست بذات تو بنی آدم را ” برتر از عالمِ آدم تو چہ عالی نسبی ” شاہِ لولاک لقب، فخرِ عرب، خیرِ انام آپ کے نور سے ہے گلشنِ امکاں کا نظام آپ کی ذات ہے […]

اے آنکہ محبّتِ تو ایمانِ من است

وے یادِ تو وجہِ راحتِ جانِ من است ہست از غمِ دہر درد ہا در دلِ من دردِ تو مرا بدہ کہ درمانِ من است اے کہ تیری محبت ہی میرا ایمان ہے اور اے کہ تیری یاد ہی میری جان کہ وجہِ راحت ہے۔ دنیا کے غموں اور دکھوں کہ وجہ سے میرے دل […]