خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ

خدا کی مرضی کے ترجماں آپﷺ ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپﷺ خدا کی قدرت کا اک نشاں آپﷺ خدا کی رحمت کا گلستاں آپﷺ "​لسوف یعطیک”​ اتر رہا ہے حضور! تاکہ ہوں شادماں آپﷺ وہ راہ معراج بن رہی تھی پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپﷺ ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ ہیں […]

خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

عطا ہمیں بھی کیا وظیفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر دعا کے اول درود بھیجیں ، دعا کے آخر سلام بھیجیں کہیں گے پا کر دعا میں وقفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر وہ نامہ بر ہیں ، وہی ہیں نامہ ، وہی ہیں محبوبِ ربّ خامہ خدا کی […]

جب وہ سفر پر جایا کرتے

سر پر بادل سایہ کرتے ان کا نام لبوں پر آئے میٹھا میٹھا منہ ہوجائے ان کے بول بہاروں جیسے اور اصحاب ستاروں جیسے ان سا پیارا اور نہ کوئی ان سے بچھڑ کر لکڑی روئی ان کی ذات اک شہر نرالا علم اس شہر کا رہنے والا کیسے لوگ تھے مکے والے روح کے […]

تو کریم ہے تو صبور ہے تو غفور ہے

مجھے معصیت پہ عبور ہے تو غفور ہے میں ہوں عیب کار سیاہ رو، تو بڑا غنی مرا ہر قدم پہ قصور ہے تو غفور ہے میں ہوں معترف مرا جرم ہے مجھے بخش دے تو حسیبِ یومِ نشور ہے تو غفور ہے مجھے امتی کیا اپنے خاص حبیب کا مجھے اس کرم پہ غرور […]

تا حشر سرخرو ہیں کسی کی نظر سے ہم

خیر الامم ہیں نسبت خیر البشر سے ہم پا بوسی رسول سے جو سرفراز ہے گزرے تصورات میں اس رہگذر سے ہم کیا شان التفات پیمبر سے جس کے بعد ہیں بے نیاز دہر کے چارہ گر سے ہم ہم بے کسوں پہ آپ کی رحمت ہے بیشتر کم تر نہیں جہاں میں کسی تاجور […]

بے خبر مخبرِ صادق کی خبر رکھتے ہیں

وہ اندھیرے کو بھی، صد رشک قمر رکھتے ہیں نور ذات احدیت کا سراپا، لیکن بشریت کا بھی رخ، خیرِ بشر رکھتے ہیں سر، کہاں ہوگا! گمانوں کا گماں، ناممکن آپ تو پاؤں بھی، تا عرشِ گزر رکھتے ہیں جلوہ صاحب معراج سے، روشن یہ ہوا جلوہ ذات بھی ، اندازِ بشر رکھتے ہیں ہم […]

بندگی کا وہ کسی کو جو صِلا دیتے ہیں

ذرّہ خاک سے خورشید بنا دیتے ہیں جو ہو ان کے غلاموں کے غلاموں کا غلام مرتبہ اس کا زمانے میں بڑھا دیتے ہیں مجھ کو اس وقت دو عالم کا سکوں ملتا ہے دھڑکنیں جب وہ مرے دل کی جگا دیتے ہیں جس کے اشکوں پر نگہہِ لطف وکرم پڑ جائے اس کو پھر […]

اُس ایک ذات کی توقیر کیا بیاں کیجے

وہی ہے نکتۂ ایماں اگر گماں کیجے نظر کو خیرہ کرے چاندنی میں اک تارا جو روبرو کبھی تصویرِ آسماں کیجے اُسی کو دیکھیے بزمِ ولا میں صدر نشیں اُسی کے اسمِ مبارک کو حرزِ جاں کیجے اُسی سے کہیے کہ ہے سر پہ دُھوپ محشر کی اُسی کی ذاتِ گرامی کو سائباں کیجے وہ […]

ان کی مدحت کو قلم تحریر کر سکتا نہیں

حرفِ موجِ نور کو زنجیر کر سکتا نہیں جس کا مسلک پیرویٔ اسوۂ سرکار ہے کوئی اس انسان کو تسخیر کر سکتا نہیں ذہن و دل کا مرکز و محور نہ ہو جب تک وہ ذات کوئی اپنی ذات کی تعمیر کر سکتا نہیں لا سے الا اللہ تک گر مصطفی رہبر نہ ہوں منزلوں […]

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبی

وہ نبی کون؟ امت کا پیارا نبی بلبلوں نے جو دیکھی ملاحت تری گل کو صدقے میں تجھ پر اتارا نبی تم ہو وہ حسن والے کہ اللہ نے اپنا محبوب کہہ کر پکارا نبی اور نبیوں کو مخصوص تھیں امتیں ہر اک عالم کا بادی ہمارا نبی آج یوسف بھی ان کی غلامی میں […]