آج کا دن

آج کا دن

آج کا دن اردو ادب کی تاریخ میں موجود گزشتہ و جدید اور دورِ حاضر کے تمام شعرا اور ادباء کو یاد کرنے کے سلسلے کا نام ہے جس میں ان کے یومِ پیدائش اور یومِ وفات کے دن ان کی شخصیت ، زندگی اور اردو ادب کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے ۔
آج کا دن سلسہ کے حوالے سے اردوئے معلیٰ پہ روزانہ تاریخ او دن کی مناسبت سے آرٹیکل پوسٹ کیے جاتے ہیں جو کہ ویب گاہ کے سرورق پہ ہی موجود ہے ۔ مینیو سے بھی آج کے دن کے صفحے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے ۔

مثال کے طور پہ
آج دنیا کے مشہور ترین شاعر مرزا غالب کا یوم پیدائش ہے۔

مرزا غالب
(پیدائش: 27 دسمبر، 1797ء- وفات: 15 فروری، 1869ء)
———-
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔

غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔

غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔

غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
———-

پروفیسر شمسِ تبریز خاں قاسمی

معروف مصنف شمسِ تبریز خاں قاسمی کا یوم وفات

آج معروف مصنف، محقق پروفیسر شمسِ تبریز خاں قاسمی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 17 جون 1945ء وفات: 19 جنوری 2013ء) ———- شمسِ تبریز خاں قاسمی بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین، مصنف، محقق، ادیب، مجلس تحقیقات و نشریات اسلام کے سابق رفیق اور لکھنؤ یونیورسٹی میں ادب عربی کے پروفیسر تھے۔ شمسِ …

معروف مصنف شمسِ تبریز خاں قاسمی کا یوم وفات Read More »

منو بھائی

ممتاز کالم نگار اور ڈرامہ نگار منو بھائی کا یوم وفات

آج ممتاز کالم نگار اور ڈرامہ نگار منو بھائی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 6 فروری، 1933ء- وفات: 19 جنوری، 2018ء) ———- ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻣﻤﺘﺎﺯ ﮐﺎﻟﻢ ﻧﮕﺎﺭ،ﺷﺎﻋﺮ ﺍﻭﺭ ﮈﺭﺍﻣﮧ ﻧﮕﺎﺭ منو بھائی 6 ﻓﺮﻭﺭﯼ 1933 ﺀ ﮐﻮﻭﺯﯾﺮ ﺁﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻈﯿﻢ ﻗﺮﯾﺸﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﻣﻨﻮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻧﺎﻡ ﻣﻨﯿﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﻗﺮﯾﺸﯽ ﮨﮯ۔ …

ممتاز کالم نگار اور ڈرامہ نگار منو بھائی کا یوم وفات Read More »

چکبست لکھنوی

معروف شاعر ادیب اور نقاد چکبست لکھنوی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر ادیب اور نقاد چکبست لکھنوی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 19 جنوری، 1882ء- وفات: 12 فروری، 1926ء) ———- شاعر ادیب اور نقاد چکبست لکھنوی 19 جنوری 1882ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کامکمل نام پنڈت برج نارائن چکبست کشمیری برہمن تھا۔ اُن کے بزرگوں کا وطن لکھنو ہے۔ اوائل …

معروف شاعر ادیب اور نقاد چکبست لکھنوی کا یومِ پیدائش Read More »

ساقی فاروقی

معروف شاعر ساقی فاروقی کا یوم وفات

آج معروف شاعر ساقی فاروقی کا یوم وفات ہے ساقی فاروقی (پیدائش: 21 دسمبر 1936ء– وفات: 19 جنوری 2018ء) اردو زبان کے مشہور شاعر تھے۔ ساقی فاروقی 21 دسمبر 1936ء کو گورکھپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام قاضی محمد شمشاد فاروقی تھا، 1948ء تک بھارت میں رہے، 1952ء میں ساقی فاروقی اپنے خاندان …

معروف شاعر ساقی فاروقی کا یوم وفات Read More »

مولانا ظفر علی خان

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا یوم پیدائش

آج بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا یوم پیدائش ہے مولانا ظفر علی خان معروف مصنف، شاعر اور صحافی گزرے ہیں جو تحریک پاکستان کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کو بابائے اردو صحافت کہا جاتا ہے۔ آپ نے لاہور سے معروف اردو اخبار زمیندار جاری کیا۔ انہوں نے 1935ء میں شہید …

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا یوم پیدائش Read More »

اوپندر ناتھ اشک

ناول و افسانہ نگار اوپندر ناتھ اشک کا یومِ وفات

آج اردو کے مشہور ناول نگار، شاعر، ڈراما نویس اور افسانہ نگار منٹو کے ہم عصر اوپندر ناتھ اشک کا یومِ وفات ہے۔ اوپندر ناتھ اشک 14 دسمبر 1910ء کو جالندھر، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1930ء تک لاہور میں رہائش پذیر رہے، بعد ازاں ہندوستان منتقل ہو گئے۔ ادبی زندگی کی ابتدا پنجابی شاعری سے …

ناول و افسانہ نگار اوپندر ناتھ اشک کا یومِ وفات Read More »

ہری ونش رائے بچن

ممتاز شاعر ہری ونش رائے بچن کا یوم وفات

آج ہندی کے ممتاز شاعر ہری ونش رائے بچن کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 27 نومبر، 1907ء- وفات: 18 جنوری، 2003ء) ———- ہری ونش رائے بچن ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد تھے۔ ہری ونش رائے بچن اتر پردیش میں الہ آباد کے قریب پرتاب نگر میں …

ممتاز شاعر ہری ونش رائے بچن کا یوم وفات Read More »

راغب مُراد آبادی

نامور شاعر راغب مراد آبادی کا یومِ وفات

آج نامور شاعر راغب مراد آبادی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 27 مارچ، 1918ء- وفات: 18 جنوری، 2011ء) ———- راغب مراد آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء(13 جمادی الثانی 1336ھ) میں دلی میں پیدا ہوئے۔ وطن مراد آباد تھا۔ ہندوستان میں دہلی کالج سے بے اے کیا۔ …

نامور شاعر راغب مراد آبادی کا یومِ وفات Read More »

سعادت حسن منٹو

اچھوتے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم وفات

آج اردو ادب کے اچھوتے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم وفات ہے (پیدائش: 11 مئی، 1912ء- وفات: 18 جنوری، 1955ء) ——— سعادت حسن منٹو کے والد غلام حسن منٹو قوم اور ذات کے کشمیری, امرتسر کے ایک محلے کوچہ وکیلاں میں ایک بڑے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ منٹو 11 مئی 1912کو موضع …

اچھوتے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم وفات Read More »

غلام ربانی آگرو

مشہور ادیب غلام ربانی آگرو کا یوم وفات

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی اور اردو کے مشہور ادیب، افسانہ نگار، نثر نگار اور محقق غلام ربانی آگرو کا یوم وفات ہے۔ پیدائش: 5 نومبر 1933ء وفات: 18 جنوری 2010ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غلام ربانی آگرو پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی اور اردو کے مشہور ادیب، افسانہ نگار، نثر نگار اور محقق، سندھ …

مشہور ادیب غلام ربانی آگرو کا یوم وفات Read More »

محمد حسن عسکری

افسانہ نگار محمد حسن عسکری کا یوم وفات

آج پاکستان کے نامور اردو نقاد ، مترجم، معلم و افسانہ نگار محمد حسن عسکری کا یوم وفات ہے۔ محمد حسن عسکری 5 نومبر 1919ء کو الٰہ آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1942ء میں الٰہ آباد یونیورسٹی سے ہی انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ اس یونیورسٹی میں انہوں نے فراق گورکھپوری …

افسانہ نگار محمد حسن عسکری کا یوم وفات Read More »

حضرت واصف علی واصفؒ

معروف شاعر , صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم وفات

آج معروف شاعر، مصنف، کالم نگاراور مسلم صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم وفات ہے (15 جنوری 1929ء تا 18 جنوری 1993ء) ———- حضرت واصف علی واصفؒ 15 جنوری 1929ءکو خوشاب میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد ماجد ملک محمد عارف صاحبؒ کا تعلق وہاں کے قدیم اور معزز اعوان قبیلے کی ایک ممتاز …

معروف شاعر , صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم وفات Read More »

جاوید اختر

معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کا یومِ پیدائش

آج معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کا یومِ پیدائش ہے۔ جان نثار اختر کے گھر 17 جنوری 1945ءمیں جب ایک ننھے بچے نے آنکھ کھولی تو اپنی ایک نظم کے مصرعے ’لمحہ لمحہ کسی جادُو کا فسانہ ہوگا‘ کی نسبت سے اُس بچے کا نام ’جادُو‘ رکھا گیا۔۔۔ کچھ عرصے بعد یہ نام …

معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کا یومِ پیدائش Read More »

ہاجرہ مسرور

نامور افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یوم پیدائش

آج نامور افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یوم پیدائش ہے (ولادت: 17 جنوری 1930ء – وفات: 15 ستمبر 2012 ء) ———- ہاجرہ مسرور ایک پاکستانی حقوق نسواں کی علمبردار مصنف تھیں۔ انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا جس میں تمغا حسن کارکردگی 1995ء بطور بہترین مصنف اور عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ …

نامور افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یوم پیدائش Read More »

معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات

آج مشہور معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 جولائی، 1923ء- وفات: 17 جنوری، 2009ء) ———- فیض الحسن فضا ابن فیضی یکم جولائی 1923ء میں شعر و صنعت کے شہر مؤ کے ایک علمی خانوادے میں پیدا ہوۓ۔ فضا کے دادا مولانا ابو المعالی محمد علی فیضی اپنے دور کے مشہور …

معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات Read More »

محسن بھوپالی

معروف شاعر محسن بھوپالی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر محسن بھوپالی کا یومِ وفات ہے۔ اردو کے معروف شاعر محسن بھوپالی کی تاریخ پیدائش 29 ستمبر 1932ء ہے۔ محسن بھوپالی کا اصل نام عبدالرحمن تھا اور وہ بھوپال کے قریب ضلع ہوشنگ آباد کے قصبے سہاگپور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1947ء میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاڑکانہ …

معروف شاعر محسن بھوپالی کا یومِ وفات Read More »

عبدالرحمٰن چغتائی

نامور مصور, افسانہ نگار عبدالرحمٰن چغتائی کا یوم وفات

آج نامور مصور اور افسانہ نگار عبدالرحمٰن چغتائی کا یوم وفات ہے۔ انسان مشرق کا ہو یا مغرب کا اس کی تخلیق کا موضوع اس کے رنگوں اور خطوں کی لطافت غرض اس کا ہر نقش کسی نہ کسی صورت میں اس کی ملت سے وابستہ رہا ہے۔ ہر مذہب و ملت کے فن کاروں …

نامور مصور, افسانہ نگار عبدالرحمٰن چغتائی کا یوم وفات Read More »

حیدر دہلوی

اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کا یوم پیدائش

آج اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کا یوم پیدائش ہے ۔ ———- (پیدائش: 17 جنوری، 1906ء- وفات: 10 نومبر، 1958ء) ———- ولادت ———- حیدر دہلوی 17 جنوری 1906 ء کو صبح گلی شاہ تارا ، اجمیری گیٹ دلی میں پیدا ہوئے ۔ یہ سنِ ولادت خود حیدر دہلوی نے اپنی مختصر خود نوشت میں …

اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کا یوم پیدائش Read More »

قیصر عباس زیدی المعروف قیصر بارہوی

معروف مرثیہ نگار قیصر بارہوی کا یوم پیدائش

آج معروف مرثیہ نگار قیصر بارہوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 16 جنوری، 1928ء- وفات: 26 دسمبر، 1996ء) ———- نام سید قیصر عباس زیدی المعروف قیصر بارہوی 16 جنوری 1928 کو بارہہ کی ایک بستی کیتھوڑا میں پیدا ہوئے۔ والد سید وزارت حسین زیدی کے زیرِ تربیت ابتدائی تعلیم پائی۔ گیارہ برس کی عمر میں …

معروف مرثیہ نگار قیصر بارہوی کا یوم پیدائش Read More »

گویا جہان آبادی

ممتاز شاعر اور ادیب گویا جہان آبادی کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر اور ادیب گویا جہان آبادی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 16 جنوری، 1892ء- وفات: 10 ستمبر، 1971ء) ———- نام سید ضامن علی نقوی ، تخلص گویاؔ ، جہاں آباد کے رہنے والے تھے۔ گویا جہان آبادی کا آبائی وطن قصبہ جہان آباد ضلع ایٹہ پیلی بھیت تھا لیکن ان کی ولادت 16 …

ممتاز شاعر اور ادیب گویا جہان آبادی کا یوم پیدائش Read More »

جرم محمد آبادی

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری …

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات Read More »

محسن نقوی

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک …

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات Read More »

حضرت واصف علی واصفؒ

معروف شاعر اور صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، مصنف، کالم نگاراور مسلم صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم پیدائش ہے (15 جنوری 1929ء تا 18 جنوری 1993ء) ———- حضرت واصف علی واصفؒ 15 جنوری 1929ءکو خوشاب میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد ماجد ملک محمد عارف صاحبؒ کا تعلق وہاں کے قدیم اور معزز اعوان قبیلے کی ایک ممتاز …

معروف شاعر اور صوفی حضرت واصف علی واصفؒ کا یوم پیدائش Read More »

ڈاکٹر سید صفدر حسین زیدی

معروف شاعر، نقاد اور محقق ڈاکٹر صفدر حسین زیدی کا یوم وفات

آج معروف شاعر، نقاد اور محقق ڈاکٹر صفدر حسین زیدی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 12 مئی 1919ء – وفات: 15 جنوری 1980ء) ———- ڈاکٹر صفدر حسین زیدی 12 مئی، 1919ء کو تحصیل جنستھ، مظفرنگر ضلع، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ محکمہ تعلیم میں اہم مناصب پر فائز رہے تاہم ان کی اصل …

معروف شاعر، نقاد اور محقق ڈاکٹر صفدر حسین زیدی کا یوم وفات Read More »

رشید احمد صدیقی

معروف ادیب ، مزاح نگار رشید احمد صدیقی کا یوم وفات

آج معروف ادیب اور مزاح نگار رشید احمد صدیقی کا یوم وفات ہے (پیدائش 24 دسمبر، 1892ء – وفات 15 جنوری، 1977ء) ———- رشید احمد صدیقی یوپی کے ضلع جونپور کے ایک گاؤں مڑیا میں 24 دسمبر 1892 ء میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک جونپور میں رہے، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ آ …

معروف ادیب ، مزاح نگار رشید احمد صدیقی کا یوم وفات Read More »

کیفی اعظمی

معروف و مقبول شاعر کیفی اعظمی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے معروف اور مقبول شاعر کیفی اعظمی کا یومِ پیدائش ہے (ولادت 14 جنوری، 1919ء، وفات 10 مئی، 2002ء) ———- کیفی اعظمی کا اصل نام اطہر حسین رضوی تھا اور وہ 14 جنوری 1919ء کو اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے تھے ۔ کیفی اعظمی نے اپنی پہلی نظم 11 …

معروف و مقبول شاعر کیفی اعظمی کا یومِ پیدائش Read More »

نور احمد ناز

جواں مرگ شاعر اور مدیر نور احمد ناز کا یوم وفات

آج ڈیرہ اسماعیل خان کے جواں مرگ شاعر اور مدیر نور احمد ناز کا یوم وفات ھے۔ (پیدائش: 1974ء- وفات: 14 جنوری، 2013ء) ———- نور احمد ناز مرحوم ڈیرہ اسماعیل خان کے ادب میں بطورِ شاعر اور ایک متحرک ادب پرور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔جب کبھی ڈیرہ کی ادبی دنیا میں …

جواں مرگ شاعر اور مدیر نور احمد ناز کا یوم وفات Read More »

عبدالعزیز خالد

معروف نعت گو شاعر اور دانشور عبدالعزیز خالد کا یوم پیدائش

آج معروف نعت گو شاعر‘ بیوروکریٹ‘ ماہر لسانیات اور دانشور عبدالعزیز خالد کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 14 جنوری، 1927ء – وفات: 28 جنوری، 2010ء) ———- عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے …

معروف نعت گو شاعر اور دانشور عبدالعزیز خالد کا یوم پیدائش Read More »

جگت موہن لال رواں

معروف شاعر جگت موہن لال رواں کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر جگت موہن لال رواں کا یوم پیدائش ہے رواںؔ کا پورا نام جگت موہن لال رواں تھا اور وہ قصبہ مورانواں ضلع اناّؤ میں بروزدوشنبہ ۱۴؍جنوری ۱۸۸۹ ؁ء مطابق ۱۱؍جمادی الاولیٰ۱۳۰۶ ؁ھ کو پیدا ہوئے۔رواںؔ ذات سے کائستھ تھے اور ان کے والد چودھری گنگا پرساد اپنے والد بخشی مہی لال کے …

معروف شاعر جگت موہن لال رواں کا یوم پیدائش Read More »

حفیظ جالندھری

معروف شاعر حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش

آج قومی ترانے کے خالق اور معروف شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش ہے۔ پیدائش 14 جنوری 1900 جالندھر, پنجاب, برطانوی تسلط ہندوستان وفات 21 دسمبر 1982 (عمر 82 سال) لاہور, پنجاب, پاکستان پیشہ اردو شاعر قومیت پاکستانی صِنف غزل موضوعات حُب الوطنی, فلسفہ ادبی تحریک تحریک پاکستان نمایاں کام قومی ترانہ کا خالق …

معروف شاعر حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش Read More »

شوق بہرائچی

ممتاز مزاح نگار شوق بہرائچی کا یومِ وفات

آج ممتاز مزاح نگار شوق بہرائچی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 6 جون، 1884ء- وفات: 13 جنوری، 1964ء) ———- شوق بہرائچی جنکا پورا نام سید ریاست حسین رضوی تھا کی پیدائش اجودھیاضلع فیض آباد کے محلہ سیدواڑا میں ایک زمیندار طبقہ سے تعلق رکھنے والے سید سلامت علی رضوی کے گھر میں 06 جون 1884ء …

ممتاز مزاح نگار شوق بہرائچی کا یومِ وفات Read More »

رام ریاض

نامور شاعر رام ریاض کا یومِ ولادت

آج اُردو کے نامور شاعر رام ریاض کا یومِ ولادت ہے۔ (پیدائش: 13 جنوری، 1933ء – وفات: 7 ستمبر، 1990ء) ———- رام ریاض کا اصل نام ریاض احمد ھے ۔ آپ 13 جنوری 1933 ء کو پانی پت ھریانہ میں پیدا ھوئے ۔ آپ کے والد کا نام شیخ نیاز احمد ھے ۔ آپ نے …

نامور شاعر رام ریاض کا یومِ ولادت Read More »

احمد فراز

ممتاز شاعر احمد فراز کا یومِ پیدائش

آج ممتاز شاعر احمد فراز کا یومِ پیدائش ہے ۔ احمد فراز کی پیدائش 12 جنوری سنہ1931 کو کوہاٹ ‘صوبہ سرحد’ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد برق کوہاٹی بھی اپنے عہد کے ایک نامور شاعر تھے۔ پاکستان کے صوبہ سرحد میں فارغ بخاری، رضا ہمدانی، خاطر غزنوی اور محسن احسان کے ساتھ برق کوہاٹی …

ممتاز شاعر احمد فراز کا یومِ پیدائش Read More »

اخلاق احمد دہلوی

معروف ادیب اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب ، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 12 جنوری، 1919ء – وفات: 20 مارچ، 1992ء) ———- اخلاق احمد دہلوی (پیدائش: 12 جنوری، 1919ء – وفات: 20 مارچ، 1992ء) اردو زبان کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر تھے۔ اخلاق احمد دہلوی …

معروف ادیب اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کا یوم پیدائش Read More »

تصدق حسین خالد

ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد کا یومِ پیدائش

آزاد نظم کے بانیوں میں شامل ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 12 جنوری، 1901ء- وفات: 13 مارچ، 1971ء) ———- اردو زبان میں آزاد نظم کے بانیوں میں شامل ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد 12 جنوری 1901ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہیں …

ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد کا یومِ پیدائش Read More »

ابن انشا

معروف شاعر اور مزاح نگار ابن انشا کا یوم وفات

آج مشہور و معروف شاعر اور مزاح نگار ابن انشا کا یوم وفات ہے (پیدائش: 15 جون، 1927ء- وفات: 11 جنوری، 1978ء) ———- شاعر، مزاح نگار، اصلی نام شیر محمد خان تھااور تخلص انشاء ۔ آپ 15 جون 1927 کوجالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1946ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور …

معروف شاعر اور مزاح نگار ابن انشا کا یوم وفات Read More »

رحمت اللہ نامی انصاری

مشہور شاعر اور ادیب نامی انصاری کا یومِ وفات

آج اردو کے مشہور شاعر اور ادیب نامی انصاری کی برسی ہے۔ (پیدائش: 31 جنوری، 1930ء- وفات: 10 جنوری، 2010ء) ———- رحمت اللہ نامی انصاری 31 جنوری 1930ءکو پیدا ہوئے تھے۔ اُن کاآبائی وطن اُتر پردیش کا مردم خیز قصبہ جائس (ضلع رائے بریلی) تھا۔ اُن کے والد بھی شاعر تھے جو مولوی محمد بخش …

مشہور شاعر اور ادیب نامی انصاری کا یومِ وفات Read More »

آسی الدنی

معروف شاعر آسی الدنی کا یوم وفات

آج معروف شاعر آسی الدنی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1893ء- وفات: 10 جنوری، 1946ء) ———- آسی الدنی (1893) اردو کے ایک شاعر تھے۔ اصل نام عبدالباری اور تخلص آسی ، منشی حسام الدین احمد حسام کے صاحبزادے جو مرزا غالب ابن مولوی شیخ خدا بخش عاجز کے شاگرد تھے۔ الدن تحصیل ہاپوڑ ضلع میرٹھ …

معروف شاعر آسی الدنی کا یوم وفات Read More »

حفیظ ہوشیار پوری

ممتاز شاعر حفیظ ہوشیار پوری کا یوم وفات

آج اردو کے ممتاز شاعر جناب حفیظ ہوشیار پوری کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 جنوری، 1912ء- وفات: 10 جنوری، 1973ء) ———- حفیظ ہوشیار پوری کا اصل نام شیخ عبدالحفیظ سلیم تھا۔ وہ 5 جنوری 1912ء کو دیوان پورا ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے تھے مگر اپنے آبائی وطن ہوشیار پور کی نسبت سے ہوشیارپوری …

ممتاز شاعر حفیظ ہوشیار پوری کا یوم وفات Read More »

جمیلہ ہاشمی

ناول نگار جمیلہ ہاشمی کا یومِ وفات

آج اردو زبان کی ممتاز ادیبہ ، افسانہ و ناول نگار اور ماہرہ تعلیم جمیلہ ہاشمی کا یومِ وفات ہے۔ جمیلہ ہاشمی 17 نومبر 1929ء کو گوجرہ ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا نام برکت علی تھا۔ وہ کسی وجہ سے مفقود الخبر ہوگئے تو والدہ اور ننہیال نے ان …

ناول نگار جمیلہ ہاشمی کا یومِ وفات Read More »

قمر جلال آبادی

معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قمر جلال آبادی کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قمر جلال آبادی کا یوم وفات ہے (پیدائش 29 فروری 1916ء – وفات 9 جنوری 2003ء ) ———- نوٹ : تاریخِ پیدائش قمر جلال آبادی کے مجموعے رشکِ قمر جو کہ دسمبر 1984 میں شائع ہوا ، کے باب قمر جلال آبادی : مختصر سوانح حیات صفحہ نمبر …

معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قمر جلال آبادی کا یوم وفات Read More »

ڈاکٹر آذر تمنا

ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا کا یومِ پیدائش

آج اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 9 جنوری، 1954ء- وفات: 1 مارچ، 2014ء) ———- ڈاکٹر آذر تمنا 9 جنوری 1954 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے والد جناب فضل الٰہی تمنا بھی خوش گو شاعر تھے اور ان کے چھوٹے بھائی …

ممتاز شاعر اور صحافی ڈاکٹر آذر تمنا کا یومِ پیدائش Read More »

عبید صدیقی

معروف براڈ کاسٹر اور شاعر عبید صدیقی کا یوم وفات

آج شاعر اور بی بی سی اردو سروس کے معروف براڈ کاسٹر عبید صدیقی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 27 مئی 1957ء – وفات: 9 جنوری، 2020ء) ———- عبید صدیقی 27 مئی 1957ء کو مغربی یو پی کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے عبید صدیقی نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں ہی حاصل کی اور …

معروف براڈ کاسٹر اور شاعر عبید صدیقی کا یوم وفات Read More »

حکیم محمد سعید

مصنف حکیم محمد سعید کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج، سماجی کارکن اور مصنف حکیم محمد سعید کا یومِ پیدائش ہے۔   پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج، سماجی کارکن اور مصنف حکیم محمد سعید نے 9 جنوری 1920 کو دہلی میں آنکھ کھولی۔ دو برس کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ …

مصنف حکیم محمد سعید کا یومِ پیدائش Read More »

شاد عظیم آبادی

ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ پیدائش

آج ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 8 جنوری، 1846ء- وفات: 7 جنوری، 1927ء) ———- شاد عظیم آبادی کی غزل گوئی از پرویز احمد عظمی ———- شاد عظیم آبادی انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل کے ان مستقل مزاج کلاسیکی شاعروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے غزل …

ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ پیدائش Read More »

نگار صہبائی

ممتاز گیت نگار, نگار صہبائی کا یوم وفات

آج اردو کے ممتاز گیت نگار, نگار صہبائی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 7 اگست، 1926ء- وفات: 8 جنوری، 2004ء) ———- نگار صہبائی کا اصل نام محمد سعید تھا اور وہ 7 اگست 1926ء کو ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مدراس اور ناگ پورسے حاصل کی۔ 1947ء میں وہ پاکستان …

ممتاز گیت نگار, نگار صہبائی کا یوم وفات Read More »

خواجہ ریاض الدین عطش

ممتاز شاعر خواجہ ریاض الدین عطش کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر خواجہ ریاض الدین عطش کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 4 مارچ، 1925ء- وفات: 8 جنوری، 2001ء) ———- خواجہ ریاض الدین عطش 4 مارچ 1925ء کو پٹنہ کے قریب واقع تاریخی شہر عظیم آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا بچپن عظیم آباد میں گزارا، پھر پٹنہ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے …

ممتاز شاعر خواجہ ریاض الدین عطش کا یومِ وفات Read More »

باقی صدیقی

معروف شاعر باقی صدیقی کا یوم وفات

آج معروف شاعر باقی صدیقی کا یوم وفات ہے۔ (20ستمبر1905ء – 8 جنوری 1972ء) ———- باقی صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی کے شاعر، ادیب، ڈراما نگار، فیچر رائٹر اور صحافی تھے۔ انہوں نے تقسیم ہند سے قبل چند ہندوستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ باقی صدیقی 20 دسمبر، 1908ء کو راولپنڈی …

معروف شاعر باقی صدیقی کا یوم وفات Read More »

خواجہ میر درد

معروف صوفی شاعر خواجہ میر درد کا یوم وفات

آج معروف صوفی شاعر خواجہ میر درد کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1720ء- وفات: 7 جنوری، 1785ء) ———- سید خواجہ میر دردؔ تخلص تھا۔ والد کا نام خواجہ محمد ناصر عندلیب تھا۔ 1720ء میں دلی میں پیدا ہوئے۔ خواجہ میر دردؔ کا شمار اردو کے صوفی شعراء میں ہوتا ہے۔ فارسی پر دردؔ کو عبور …

معروف صوفی شاعر خواجہ میر درد کا یوم وفات Read More »

شاد عظیم آبادی

ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 8 جنوری، 1846ء- وفات: 7 جنوری، 1927ء) ———- شاد عظیم آبادی کی غزل گوئی از پرویز احمد عظمی ———- شاد عظیم آبادی انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل کے ان مستقل مزاج کلاسیکی شاعروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے غزل …

ممتاز شاعر شاد عظیم آبادی کا یومِ وفات Read More »