بے باک نہ دیکھا کوئی قاتل کے برابر
شرم آنکھ میں پائی نہ گئی تل کے برابر دشمن کوئی اے یار مرا اور ترا دوست ہوگا نہ زمانے میں مرے دل کے برابر دل متصل کوچۂ محبوب ہوا گم لٹنا تھا پہنچ کر مجھے منزل کے برابر کم بختیٔ واعظ ہے کہ ہو وعظ کی صحبت رندان قدح نوش کی محفل کے برابر […]