اردوئے معلیٰ

مختلف موضوعات اور ان پہ اشعار

لہجہ پہ خوبصورت اشعار

حالانکہ مسکراتے ہیں وہ وقت گفتگو
لہجہ مگر ہے صاف کدورت لیے ہوئے
فضل حسین صابر

دل پہ خوبصورت اشعار

دل کی حسرت نہ رہی دل میں مرے کچھ باقی
ایک ہی تیغ لگا ایسی اے جلاد کہ بس
تاباں عبد الحئی

موسم پہ خوبصورت اشعار

تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
بشیر بدر

محبت پہ خوبصورت اشعار

پرستارِ محبت کی محبت ہی شریعت ہے
کسی کو یاد کرکے آہ کر لینا عبادت ہے
سیماب اکبر آبادی

زندگی پہ خوبصورت اشعار

اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ
جیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے
ساحر لدھیانوی

جدائی پہ خوبصورت اشعار

کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
احمد فراز

تمام موضوعات

اشتہارات