Refresh

This website mualla.pk/%d8%aa%d9%82%d9%88%db%8c%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d9%86%d8%af%d8%a7%d8%b1-%db%81%db%8c%da%ba-%d9%88%db%81-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d8%b3%d9%b9%da%be/ is currently offline. Cloudflare's Always Online™ shows a snapshot of this web page from the Internet Archive's Wayback Machine. To check for the live version, click Refresh.

اردوئے معلیٰ

Search

تقویم کا پندار ہیں وہ سال تریسٹھ

پندار کا معیار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

تحسین کی تجسیم ہیں ساعاتِ معالی

انوار بہ انوار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

موقوف اُنہی پر ہے شرَف یابئ ہستی

کونین میں شہکار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

معراجِ سکینت ہے وہی عرصۂ فرحاں

تسکینِ دلِ زار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

سرشارِ عطا رکھتے ہیں احساسِ دُعا کو

فیضان کے ابحار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

لا ریب کمالات کا منَہج ہے وہی عصر

عظمت کے نگہ دار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

اب بھی اُسی قرن کی خیرات کے چرچے

کس درجہ کرم بار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

ہر فوز کو اُن ہی سے ہے تصدیق کی حاجت

ہر اوج کا اظہار ہیں وہ سال تریسٹھ

 

مقصودؔ ! زمانے ہیں اُسی عصر کے مملوک

اور مالک و مختار ہیں وہ سال تریسٹھ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ