حمد و نعت کے زمرہ جات
حمد و نعت کی تاریخ
گوکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نعت خوانی کا آغاز کب ہوا تھا لیکن روایات سے پتا چلتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب نے پہلے پہل نعت کہی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے پہلے "تبان اسعد ابو کلیکرب” اور "ورقہ بن نوفل” بھی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی شان میں نعت کہی اردو کے مشہور نعت گو شاعر فصیح الدین سہروردی کے مطابق اولین نعت گو شعرا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب اور اصحاب میں حسان بن ثابت پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔ اسی بنا پر اُنہیں شاعرِ دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کعب بن زہیر اورعبداللہ ابن رواحہ نے ترنم سے نعتیں پڑھیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود کئی مرتبہ حسان بن ثابت سے نعت سماعت فرمائی۔ حسان بن ثابت کے علاوہ بھی ایک طویل فہرست ہے، اُن صحابہء کرام کی کہ جنھوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعتیں لکھیں اور پڑھیں۔ جب حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکے سے ہجرت فرما کر مدینے تشریف لائے تو آپ کے استقبال میں انصار کی بچیوں نے دف پر نعت پڑھی۔
درج ذیل نام اُن صحابہ کرام کے ہیں، جنہیں نہ صرف حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعت پڑھنے کا شرف حاصل ہوا بلکہ کئی روایات سے یہ ثابت ہے کہ حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود کئی بار ان اصحاب سے نعت سماعت فرمائی
حسان بن ثابت
اسود بن سریع
عبد اللہ بن رواحہ
عامر بن اکوع
عباس بن عبد المطلب
کعب بن زہیر
نابغہ جعدی
حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات رحمت للعالمین ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت و ثناء خوانی جہاں مسلمانوں کا شعار رہی ہے، وہیں کچھ ایسے غیر مسلم شعرا بھی ہیں جنھوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بہت عمدہ نعتیہ کلام لکھے۔ خصوصاً بھارتی شاعر کنور مہندر سنگھ بیدی سحر نے اس سلسلے میں لافانی اشعار حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں کہے، جو بہت پسند کیے گئے اور اکثر ان کے ان اشعار کا حوالہ دیا جاتا ہے۔
اردوئے معلیٰ یونیکوڈ حمد و نعت کا سب سے بڑا ذخیرہ
اردوئے معلیٰ پہ کم و بیش 600 سے زائد حمدِ باری تعالیٰ یونیکوڈ کی شکل میں مطالعے کے لیے موجود ہیں ۔ پڑھنے کے لیےعنوان پہ کلک کریں ۔
اردوئے معلیٰ پہ کم و بیش 5500 سے زائد نعتِ رسولِ مقبول یونیکوڈ کی شکل میں مطالعے کے لیے موجود ہیں ۔ پڑھنے کے لیےعنوان پہ کلک کریں ۔
اردوئے معلیٰ پہ کم و بیش 450 کے قریب نعتیہ اشعار یونیکوڈ کی شکل میں مطالعے کے لیے موجود ہیں ۔ پڑھنے کے لیےعنوان پہ کلک کریں ۔
اردوئے معلیٰ پہ کم و بیش 50 سے زائد نعتیہ مجموعۂ کلام یونیکوڈ کی شکل میں مطالعے کے لیے موجود ہیں ۔ پڑھنے کے لیےعنوان پہ کلک کریں ۔