آج کا دن
آج کا دن اردو ادب کی تاریخ میں ان جدید و قدیم شعراء اور ادباء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ ہے جنہوں نے اردو ادب کی تاریخ میں بے شمار کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ، چاہے وہ حمد و نعت ہو ، شاعری یا نثر ۔ ان شعراء اور ادباء کو ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کے دن یاد کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے اردوئے معلیٰ نے اس سلسلے کا آغاز کیا ہے ۔ اس میں وکی پیڈیا ، ریختہ اور چند احباب جن میں خالد محمود ، نیرہ نور خالد اور اردوئے معلیٰ انتظامیہ کی ٹیم شامل ہیں ۔
ماہِ رواں

سارا شگفتہ کا یوم وفات
آج اردو اور پنجابی کی ممتاز شاعرہ سارا شگفتہ کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 31 اکتوبر 1954ء – وفات:4 جون 1984ء) —— اردو اور پنجابی کی ممتاز شاعرہ سارا شگفتہ 31 اکتوبر 1954ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پنجابی اور اردو دونوں میں شاعری کرتی تھیں، ان کی شاعری کی مرغوب صنف نثری نظم تھی جو ان کے

مجنوں گورکھپوری کا یومِ وفات
آج اردو کے ممتاز نقاد، محقق، ماہر تعلیم، مترجم، شاعر اور افسانہ نگار مجنوں گورکھپوری کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 10 مئی1904ء – وفات: 4 جون 1988ء) —— مجنوں گورکھپوری کا اصل نام احمد صدیق تھا اور وہ 10 مئی 1904ء کو گورکھپور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ کراچی سے بطور استاد وابستہ رہے۔

میر محمد سومرو کا یومِ پیدائش
آج اردو، سندھی اور فارسی زبان کے شاعر، مورخ، مفسرِ قرآن، عالم دین، محقق، معلم اور سوانح نگار میر محمد سومرو کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 3 جون 1946ء – وفات: 24 مئی 2021ء) —— پروفیسر میر محمد سومرو تخلص مقبول سندھ سے تعلق رکھنے والے اردو، سندھی اور فارسی زبان کے شاعر، مورخ، مفسرِ قرآن، عالم دین، محقق،

اختر حسین جعفری کا یوم وفات
آج اردو کی جدید نظم کے ممتاز شاعر اختر حسین جعفری کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 15 اگست، 1932ء – وفات: 3 جون، 1992ء) —— اردو کی جدید نظم کے ممتاز شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو موضع بی بی پنڈوری ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں آئینہ خانہ اور جہاں دریا اترتا

اختر حسین رائے پوری کا یومِ وفات
آج نامور ترقی پسند نقاد، ماہرِ لسانیات، افسانہ نگار اور مترجم اختر حسین رائے پوری کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 12 جون 1912ء- وفات: 2 جون 1992ء) —— ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری پاکستان کے نامور ترقی پسند نقاد، ماہرِ لسانیات، افسانہ نگار اور مترجم تھے جو اپنی خود نوشت سوانح حیات گردِ راہ کی وجہ سے مشہور و معروف

ثناء اللہ ظہیر کا یومِ پیدائش
آج فیصل آباد ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر ثناء اللہ ظہیر کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 2 جون 1964ء – وفات: 10 جون 2022ء) —— ثناء اللہ ظہیر از احمد افتخار —— لائلپور کی فضا ہمیشہ سے شعر و سخن کے لیے موضوع رہی ہے اور اس نے بڑے بڑے نام پیدا کیے ہیں۔ ثناء اللہ

وہاب اشرفی کا یوم پیدائش
آج معروف ادبی نقاد وہاب اشرفی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 2 جون 1936ء — وفات: 15 جولائی 2012ء) —— وہاب اشرفی 2 جون 1936ء میں پیدا ہوئے وہاب اشرفی کی ابتدائی زندگی بہار کے جہان آباد ضلع کے کوکو گاؤں میں گزری۔ وہاب اشرفی نے پی ایچ ڈی (اردو)، ایم۔اے اردو میں (تمغا یافتہ)، ایم۔ایے فارسی میں (تمغا یافتہ)

شہاب جعفری کا یوم پیدائش
آج معروف شاعر شہاب جعفری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 2 جون، 19307ء- وفات: 1 فروری، 2000ء) —— شہاب جعفری کا فن ، تحریر: ڈاکٹر عقیل احمد —— شہاب جعفری خالصہ کالج،دہلی یونیورسٹی،دہلی میں اردو کے استاد تھے۔انہوں نے بہت کچھ لکھا لیکن وقت اور حالات نے انہیں موقع نہیں دیا کہ وہ اپنے ادبی سرمایوں کو منظر عام پر
سالِ گذشتہ

الطاف حسین حالی کا یوم وفات
آج شمس العلماء خواجہ الطاف حسین حالی پانی پتی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 1837ء- وفات: 31 دسمبر، 1914ء) —— خواجہ الطاف حسین حالی ، ہندوستان میں ’’اردو‘‘ کے نامورشاعراورنقاد گذرے ہیں۔ حالی 1837ء میں پانی پت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام خواجہ ایزؔو بخش تھا – ابھی 9 سال کے تھے کہ والد کا انتقال ہو

مقیم اثر بیاولی کا یومِ پیدائش
آج اردو میں مابعد جدید نظریہ کے حامل شاعروں میں اپنی منفرد خصوصیات، اچھوتی اور نرالی نگارشات اور نو تراشیدہ لفظی ترکیبات نکالنے والے شاعر مقیم اثر بیاولی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 31 دسمبر 1941ء – وفات: 27 اپریل 2016ء) —— مقیم اثر بیاولی معنیٰ آفریں لفظوں کی ٹکسال از ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی —— (قلندرِ مالیگاؤں

عزم بہزاد کا یوم پیدائش
آج استاد شاعر بہزاد لکھنوی کے پوتے عزم بہزاد کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 31 دسمبر، 1958ء- وفات: 4 مارچ، 2011ء) —— عزم بہزاد پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے معروف شاعر تھے۔ ان کا اصل نام مختار احمد تھا۔وہ 31 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد افسر بہزاد بھی کراچی کے ممتاز

شری لال شُکل کا یومِ پیدائش
آج اودھی، انگریزی، اردو، سنسکرت اور ہندی زبان میں افسانہ، ناول نگار اور مزاح نگار شری لال شُکل کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 31 دسمبر 1925ء – وفات: 28 اکتوبر 2011ء) —— شری لال شُکلا (31 دسمبر 1925 – 28 اکتوبر 2011) ہندی کے جانے مانے ادیب تھے،شری لال شُکل 31 دسمبر 1925 ء اترولی گاؤں، لکھنؤ، بھارت میں

سلیم اختر کا یوم وفات
آج نامور اردو نقاد اور افسانہ نگار ڈاکٹر سلیم اختر کا یوم وفات ہے (11 مارچ 1934ء – 30 دسمبر 2018ء) —— ڈاکٹر سلیم اختر پاکستان کے نامور اردو نقاد ،افسانہ نگار، ماہرِ لسانیات، ماہرِ اقبالیات، ادبی مؤرخ، معلم اور محقق تھے جو اپنی کتاب اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم اختر

افضل توصیف کا یوم وفات
آج اردو اور پنجابی کی شاعرہ اور ادیبہ افضل توصیف کا یوم وفات ہے۔ (18 مئی ، 1936 ء – 30 دسمبر ، 2014 ) —— افضل توصیف پاکستانی پنجابی زبان کی مصنفہ، کالم نگار اور صحافی تھیں۔ اپنی زندگی کے دوران انہوں نے پاکستان میں فوجی آمریت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس بنا پر انہیں حراست میں لیا

شبنم رومانی کا یومِ پیدائش
آج اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کا یومِ پیدائش ہے۔ (ولادت دسمبر 30، 1928؛ انتقال فروری 17، 2009) —— نام مرزا عظیم احمد بیگ چغتائی اور تخلص شبنم ہے۔ ۲۰؍دسمبر۱۹۲۸ء کو شاہ جہاں پور(بھارت) میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۸ء میں بریلی کالج سے بی کام کا امتحان پاس کیا۔ ۱۹۴۹ء کوآپریٹوز کے اکاؤنٹنٹ اور پھر اسسٹنٹ سکریٹری

ابنِ حنیف کا یومِ پیدائش
آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب، ماہرِ آثار قدیمہ، محقق اور مورخ ابنِ حنیف کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 30 دسمبر 1930ء – وفات: 29 جولائی 2004ء) —— مرزا ابنِ حنیف پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب، ماہرِ آثار قدیمہ، محقق اور مورخ تھے جو اپنی کتب مصر کا قدیم ادب،سات دریاؤں