دوجہاں میں سب سے پیارا آپ سے بڑھ کر ہے کون
بے سہاروں کا سہارا آپ سے بڑھ کر ہے کون
آمنہ بی بی کے گلشن کا مَہکتا پھول ہو
سعدیہ کا بھی دُلارا آپ سے بڑھ کر ہے کون
زِندگی کو تازگی بخشی نبی جی آپ نے
رب کی رحمت کا اشارہ آپ سے بڑھ کر ہے کون
آپ کو تخلیق کر کے بولے یہ ربِ جہاں
آپ سا محبوب پیارا، آپ سے بڑھ کر ہے کون
انبیاء و مرسلیں اعلیٰ مگر روزِجزا
شافعء محشر ہمارا آپ سے بڑھ کر ہے کون
قاسمؔ و احسانؔ، ہاشمؔ اور رضاؔ بھی یاکریم!
پائیں بخشش کا اشارہ، آپ سے بڑھ کر ہے کون