رسول اعظم نبی رحمت درود تم پر سلام تم پر

رسول اعظم ، نبی رحمت ، درود تم پر سلام تم پر

شفیع مطلق ، شفیق امت ، درود تم پر سلام تم پر

تمہارے آنے سے میرے آقا جہاں میں تابندگی ہوئی ہے

مٹے ہیں واللہ کفر و ظلمت درود تم پر سلام تم پر

حضور سجدے میں جا کے بولے محبتوں کے بھی راز کھولے

الہی میری دے بخش امت درود تم پر سلام تم پر

پلٹ کے سورج دکھا دیا ہے حجر کو کلمہ پڑھا دیا ہے

خدا نے تمکو یہ دی ہے قدرت درود تم پر سلام تم پر

بنایا جس نے ہے تم کو مالک ہے سارے جگ کا وہی تو خالق

اسی نے تم کو عطا کی جنت درود تم پر سلام تم پر

جہاں میں کتنے رسول آئے سبھی سے اعلیٰ حضور تم ہو

تمہارا سب پہ ہے دست شفقت درود تم پر سلام تم پر

جو کام کوئی نہ کر سکا ہے وہ تم نے کر کے دکھا دیا ہے

عطا کی رب نے تمہیں صدارت درود تم پر سلام تم پر

ہو سارے عالم میں سب سے برتر ہوا نہ کوئی تم سے بڑھ کر

خدا نے خود ہی بیاں کی عظمت درود تم پر سلام تم پر

جو سارے بندوں میں سب سے بدتر ہے نام اس کا خبیب رضوی

کرو تم اس پر نگاہ رحمت درود تم پر سلام تم پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]