(آخری وقت) آخری وقت تھا

آخری وقت تھا

رات خاموش تھی

میری آہ و فغاں سنتے سنتے یہ شب

تھک گئی اور تھک ہار کر سو گئی

ایک میں

جیسے تصویرِ سوز و الم

باعثِ ہجر بیٹھا لیے چشمِ نم

اپنے دل پر رکھے عکسِ نعلِ کرم

مضطرب قلب کو چین دیتا رہا

پھر کہیں دور سے

ایک آواز نے

اک نئی تازگی اک نئی روشنی

ڈال دی یک بیک جسمِ بے جان میں

وہ مؤذن کی آواز تھی اور وہ

دے رہا تھا گواہی ترے نور کی

نام بارِ دگر جب محمد سنا

بے کلی چھٹ گئی قلبِ رنجور کی

یوں لگا جیسے کوئی مرے ساتھ ہے

روح پرور تھا احساس اس ساتھ کا

خوشبوئیں، روشنی میرے چاروں طرف

یوں لگا جیسے تجسیم ہونے لگیں

ڈوبتا چاند بھی رک گیا اس گھڑی

ٹمٹماہٹ ستاروں کی رک سی گئی

دل کے یثرب میں جیسے بہار آگئی

دھڑکنیں جیسے تھیں تال دف کی کوئی

اس کی لے پر زباں سے یہ جاری ہوا

یا شفیع الورٰی سلامٌ علیک

خاتم الانبیاء سلامٌ علیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]