اس میں شامل ہے رضا و کرم عزوجل

ہر عبادت سے درود آپ کا اعلیٰ افضل

آپ کے اسم سے ہیں لفظِ جہاں میں معنی

ورنہ یہ دفترِ صد رنگ و نمو بس مہمل

شفقتیں آپ کی ہر گوشۂ گیتی پہ محیط

رحمتیں آپ کی دنیا پہ برستا بادل

آپ کی دین سے دنیا کی شرف کو منزل

ظلمتِ دہر میں ہیں آپ ہی حق کی مشعل

آپ یکتائے زمانہ ہیں وہ سلطاں جس کا

کوئی نقارہ ، نہ دربار ، نہ قلعہ ، نہ محل

آپ کی بات بشر کے لیے اسمِ اعظم

وجہِ تقلیدِ جہاں آپ کا ہر ایک عمل

یوں تو ہم سب کے لیے آپ ردائے رحمت

نسب و مِلک کا عورت پہ جو ڈالا آنچل

آپ کے فرق پہ قرباں یہ گلِ جانِ عزیز

آپ کے پاؤں کے نیچے مری آںکھوں کے کنول

آرزو ہے کہ یہ بڑھ کر بڑا چھتنار بنے

آپ کے پیار کی پھوٹی ہے جو دل میں کونپل

اک عنایت کی نظر مجھ پہ بھی آقائے جہاں

اک اشارہ مری بخشش کا بھی مولائے مِلل

اک جھلک روئے مبارک کی بھی ارزانی ہو

زندگانی مری بے برگ ہے ہو جائے سپھل

میں منجلۂ اجرامِ محبت ہو جاؤں

آفتابِ افقِ خیر ، مجھے بھی اک پل

اک تمنا ہے کہ بس اتنی سعادت مل جائے

روضۂ پاک پہ روتا ہوں کہ آ جائے اجل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]