باعثِ ردِ بلائے دو جہاں میرے نبی

آپ ہی ہیں دافعِ ہر اک زیاں میرے نبی

پردۂ قربت میں رب نے کیا دیا کتنا دیا

صرف رب ہے اور اس کے راز داں میرے نبی

آپ کی آمد پہ طیبہ میں نرالی دھوم تھی

دف پہ گاتی تھیں ترانے بچیاں میرے نبی

انگلیوں کی اوٹ سے حسان نے دیکھا اسے

آپ کا چہرہ تھا کتنا ضوفشاں میرے نبی

حشر میں ہم سے گنہگاروں کو مل جائے گا چین

آپ جب تشریف لائیں گے وہاں میرے نبی

آپ کے در سے ملی خیرات پر زندہ ہوں میں

آپ کا ہی نام ہے وردِ زباں میرے نبی

آبدیدہ ہوں غمِ عشقِ رسولِ پاک میں

شہرِ طیبہ سے ملے تسکینِ جاں میرے نبی

گردشِ ایام سے ہے حالِ دل زار و زبوں

ذکر سے ہے آپ کے آرامِ جاں میرے نبی

وقتِ رخصت آبشارِ غم رواں آنکھوں سے ہے

اس حزیں منظرؔ کی ہے سولی پہ جاں میرے نبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]