بخشش کا ساماں لیکے ہے آئی شب برات

شکر خدا کہ ہم نے ہے پائی شبِ برات

اللہ کے نبی نے منائی شبِ برات

اللہ نے بھی خوب سجائی شبِ برات

شب جگمگا رہی ہے تو پرنور ہے چراغ

ہر سمت نور بن کے ہے چھائی شبِ برات

سب مشکلیں ٹلیں گی تمہاری دعا کرو

رحمت خدا کی لے کے ہے آئی شبِ برات

رو رو کے گڑ گڑا کے خدا کو مناؤ تم

موقع یہ مغفرت کا ہے لائی شبِ برات

رب کے کرم سے کوئی بھی محروم ہی نہیں

بارش کرم کی ایسی ہے لائی شبِ برات

آپس کے اختلاف بھلاو گلے ملو

تم سے خفا نہ ہو کوئی بھائی شبِ برات

قسمت کے تارے چمکیں گے اس شب تمہارے بھی

توبہ کرو خطا سے جو پائی شب برات

ہوگی مدد تمہاری بھی اس رات میں سنو

بندوں کے واسطے مسیحائی شب برات

بدکار ہوں زمانے کا مجرم بھی ہوں بہت

میرے بھی دل کی کر دے صفائی شبِ برات

میرے گناہ بخشے گا رب تیرے واسطے

بندوں کی لاج تونے بچائی شبِ برات

شاہد پڑھو درود عبادت کی شب ہے یہ

رب نے نبی کے صدقے بنائی شب برات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا

مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے تو تیغا تیرا عکس کا دیکھ کے منہ اور بپھر جاتا ہے چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا کوہ سر مکھ ہو تو اک وار میں دو پر کالے ہاتھ پڑتا […]

بندہ قادر کا بھی، قادر بھی ہے عبد القادر

سرِ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملت بھی ہے علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے مرکزِ دائرہ سرّ بھی ہے عبد […]