تری رحمت پہ ہے اپنا گزارا یا رسول اللّٰہ

تری رحمت ہی ہے اپنا سہارا یا رسول اللّٰہ

ہوائیں پھر مخالف ہیں ہمارے پاک پرچم کی

کبھی نیچا نہ ہو پرچم ہمارا یا رسول اللّٰہ

تلاطم خیز موجوں میں گھرا اپنا سفینہ ہے

کرم فرمائیں مل جائے کنارا یا رسول اللّٰہ

برے بھی ہیں بھلے بھی ہیں مگر ہیں تو شہا تیرے

تجھی کو ہی تو مشکل میں پکارا یا رسول اللّٰہ

شہیدوں کی یہ دھرتی ہے وطن ہے سرفروشوں کا

تری نسبت نے ہر ذرّہ سنوارا یا رسول اللّٰہ

ترے دیں کی حفاظت کے لیے جانیں لٹا دیں گے

یہی ہے عزم اور وعدہ ہمارا یا رسول اللّٰہ

شجاعت استقامت میں ، بسالت اور ہمّت میں

دکھا دیں پھر ذرا بدری نظارا یا رسول اللّٰہ

عطا ہو زورِ حیدر بھی ہمیں نانِ جویں میں پھر

نہیں تیرے سوا کوئی سہارا یا رسول اللّٰہ

بنامِ سیّدہ زہرا غلاموں کی خبر لیجے

کرم کی اک نظر کیجے خدا را یا رسول اللّٰہ

ترے حسنین کا نوکر ظفر بھی حاضرِ در ہے

لیے فریاد ہونٹوں پر بیچارا یا رسول اللّٰہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]