خوبی ہے انبیاء میں بھی تیرے کمال کی
لاؤں کہاں سے مثل عدیم المثال کی
تلوے نبی کے چوم کے کہتا ہے یہ فلک
اوقات کچھ نہیں ہے ہمارے ہلال کی
ہلکا سا اک خیال ہی آیا دماغ میں
تصویر بن گئی تھی تمہارے جمال کی
اے رحمتِ تمام خطائیں معاف کر
تقلید ہو سکی نہیں حضرت بلال کی
میرے حَسین خواب کی تعبیر ہو تمہیں
بس اتنی سی بساط ہے میرے خیال کی
تم ہو وہاں مقیم تو سب کچھ عزیز ہے
ورنہ کسے قبول سکونت شمال کی