زخم کتنے لگے ہیں چاقو سے
کون پوچھے یہ بات آہو سے
شہر میں یاد آتا ہے گاؤں
اور وہ لوگ دست و بازو سے
دوستی ہے خلوص کا رشتہ
تولئے مت اِسے ترازو سے
جو جہاں میں مثال بنتے ہیں
اب کہاں ہیں وہ لوگ باہو سے
لفظ بیساکھیاں بنیں کب تک
لِکھ کوئی داستان آنسو سے
معلیٰ
کون پوچھے یہ بات آہو سے
شہر میں یاد آتا ہے گاؤں
اور وہ لوگ دست و بازو سے
دوستی ہے خلوص کا رشتہ
تولئے مت اِسے ترازو سے
جو جہاں میں مثال بنتے ہیں
اب کہاں ہیں وہ لوگ باہو سے
لفظ بیساکھیاں بنیں کب تک
لِکھ کوئی داستان آنسو سے