عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ، ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

سب کہو آمدِ مصطفٰی مرحبا ، ہے سہانی گھڑی عیدِ میلاد کی

یہ فرشتوں کے لشکر ، یہ نوری سماں ، جشنِ میلاد پر خوش ہے سارا جہاں

نور ہی نور ہے آج چھایا ہوا ، ہے ہمیں بھی خوشی عیدِ میلاد کی

مصطفی آ گئے ، مجتبٰی آ گئے، ساری مخلوق کے رہنما آ گئے

ان کے آنے سے ہم کو ہدایت ملی، ہے یہ برکت سبھی عیدِ میلاد کی

آج آتش کدے سب کے سب بجھ گئے، مٹ گئیں کفر کی ساری تاریکیاں

آج ظلمت کدے بھی ہیں روشن ہوئے، ہے فقط روشنی عیدِمیلاد کی

کچھ نہ تھا جب ہوئی خلقت مصطفی تھے یہ شمس و قمر نہ ہی ارض و سما

سب جہاں ہیں بنے ان کے ہی نور سے، سب سے نعمت بڑی عیدِ میلاد کی

ماہِ طیبہ جو چمکا اجالا ہوا، سب جہاں روشنی سے نرالا ہوا

یہ معطر سماں ، یہ منور جہاں، ہے یہ سب چاندنی عیدِ میلاد کی

جن کے آنے سے ہم کو ہیں عیدیں ملی، جن کے ہی دم قدم سے بہاریں ملی

ان پہ قرباں ضیائی تری زندگی ، ہم کو دولت ملی عید ِ میلاد کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]