مدینے پہ چھائی بہار رسول
مدینہ بنا جلوہ زار رسول
ہر اک اشک غم کہہ رہا ہے یہی
نگاہوں کو ہے انتظار رسول
یہ دوزخ ہے کیا اور یہ کیا ہے بہشت
کہ ہر شے پہ ہے اختیار رسول
ہیں معراج کی شب کے شاہد ملک
تھا اللہ کو انتظار رسول
یہ قرآں جو احمد پہ نازل ہوا
ہیں احکام پروردگار رسول
نہ ایماں پہ جاں دی نہ دیں پر مٹے
کیا ہم نے کوئی نہ کار رسول
ہے بہزادؔ مضطر مری یہ دعا
الٰہی دکھا دے دیار رسول