مرے رب نے مجھے بخشا سلیقہ نعت گوئی کا

نہیں ہے ورنہ کچھ آساں ثنائے مصطفیٰ لکھنا

وہ جب خورشیدِ عالم تاب نکلا نور برساتا

لپیٹا بوریہ بستر ضلالت نے، بشر جاگا

نرالی شان ہے اس کی، نہیں اس سا کوئی پیدا

وہ محبوبِ خدا، شمعِ ہدیٰ، وہ صاحبِ اسرا

ہے سیرت اس کی پاکیزہ، نہایت ارفع و اعلیٰ

کہا ہے عینِ قرآں عائشہؓ نے جس کو سرتاپا

تصوّر اس نے بخشا ربِّ واحد کی عبادت کا

مٹائی بت پرستی، پرچمِ توحید لہرایا

اسی کی سعیِ پیہم سے نظامِ حق ہوا برپا

عوام آ کر ہوئے داخل بہ دینِ اللہِ اَفواجا

بنی آدم کو اس نے وسعتِ فکر و نظر بخشی

دلوں کو نغمۂ وحدت سے اس نے خوب گرمایا

قدومِ میمنت سے مزرعِ ایماں کی زرخیزی

چمن دیں کا عرق ریزی سے اس کی ہی پھلا پھولا

فسادِ قلب کا تریاق، تعلیماتِ پاکیزہ

علاجِ دردِ انساں ہے ترا دینِ مبیں حقّا

تمام اطرافِ عالم میں اسی کا آج شہرہ ہے

تمام اطراف بجتا ہے اسی کے نام کا ڈنکا

قلوبِ زنگ خوردہ کو مجلّا کر دیا اس نے

زِ اَنوارِ حقیقت کر دیا ہے مثلِ آئینہ

جِلا ملتی ہے ایماں کو مِرے، اے قبلۂ ایماں

تری باتوں پہ جب کہتا ہوں آمَنّا و صدَّقنا

وہ گھل مِل کر ہی بیٹھا جب بھی بیٹھا ہم نشینوں میں

اُٹھا دی اس نے محفل سے تمیزِ بندہ و آقا

شفیعِ عاصیاں تو ہے، نظرؔ ہے بندۂ عاصی

شفاعت کی اسے تجھ سے بندھی امید ہے کیا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]