معجزہ ہے آیہء والنجم کی تفسیر کا ​

معجزہ ہے آیہء والنجم کی تفسیر کا ​

ایک ایک نقطہ ستارہ ہے مری تحریر کا ​

آپ کی نسبت ہے مجھ کو باعثِ عزّو شرف​

آپ کی مدحت وسیلہ ہے مری توقیر کا ​

کس طرح گزریں گے یہ دوری کے روز و شب حضور​

صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا​

کب مجھے بلوائیں گے آقا حریمِ قدس میں ​

خوابِ ہستی منتظر ہے جلوہء تعبیر کا​

آہِ غم دل سے اٹھی اور بابِ رحمت کھل گیا​

میں نے دیکھا ہے یہ منظر آہ کی تاثیر کا​

جنتِ خوابِ تمنا ہے مدینے کا خیال ​

شہرِ رنگ و بو علاقہ ہے مری جاگیر کا​

خاک ہوکر راہِ طیبہ میں بکھر جاؤں ایاز ​

یہ حسیں رخ ہے مری تخریب میں تعمیر کا​

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]